Enjoy The Best News and Blogs
بہترین خبریں ، بلاگ اور تجزئیے

" - صحافت اور قوموں کا زوال ایک ساتھ ہوتا ہے"

Failure is word unknown to me ...

                        حکومتی مذاکراتی کمیٹی کارہبرکمیٹی کےکنوینراکرم درانی سےرابطہ                         حکومتی ٹیم نےوزیراعظم کی زیرصدارت ہونےوالےاجلاس میں ہونےوالےفیصلوں سےآگاہ کیا                         وزیراعظم کوجاناہوگا ، عمران خان کااستعفالےکرجائیں گے،کنوینررہبرکمیٹی اکرم درانی                         مولانافضل الرحمان کبھی بھی پرویزالہیٰ سےنہیں ملیں گے، اکرم درانی                         نوازشریف کی صحت بارےمیڈیامیں بےبنیادخبریں چلائی جارہی ہیں ، ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب                         میڈیاسےدرخواست ہےنوازشریف کی صحت بارےخبرچلانےسےپہلےتصدیق ضرورکرے، مریم اورنگزیب                         آصف زرداری کاپمزمیں علاج جاری ، ہسپتال کےکمرےکوسب جیل قراردےدیاگیا                         آصف زرداری کوطبیعت خراب ہونےپراڈیالہ جیل سےپمزہسپتال لایاگیاتھا

تازہ ترین

         

( تلاش کریں )

Shortcut( شارٹ کٹ )

نومبرمیں کیاہے،جواکتوبرمیں نہیں ۔۔ ؟

05 Oct 2019 88

تجزیہ : محمد ظہیر 

 ملک میں ان دنوں ایک ہی موضوع زیربحث ہےاوروہ ہےمولانافضل الرحمان کاآزادی مارچ اوراسلام آباددھرنا۔ مولاناکی سوچ اس حوالےسےبالکل واضح ہےاوروہ بارہامختلف فورمزپراس کااظہاربھی کرچکےہیں کہ کسی صورت عمران خان کواین آراونہیں دوں گا۔ دوسرےلفظوں میں اسلام آبادھرنےکافیصلہ کسی حالت میں تبدیل نہیں کرینگے۔

 لیکن سیاست کےمیدان میں مولانااکیلےہی کھلاڑی نہیں، مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی بھی حکومت کےخلاف صف آرا ہیں لیکن دھرنےکےحوالےسےان کاموقف آدھےتیترآدھےبٹیرکی طرح کھل کرسامنےنہیں آرہا ۔ بلاول بھٹوکہہ چکےہیں کہ پیپلزپارٹی دھرنےمیں عملی طورپرشرکت نہیں کریگی لیکن اخلاقی حمایت ضرور کرینگے، پھرکسی روزان کابیان آتاہےکہ درمیانی راستہ نکالاجائےتودھرنےمیں شرکت نہ کرنےکےفیصلےپرنظرثانی کی جاسکتی ہے۔

 دھرنےکولیکرمسلم لیگ ن کاکردارمشکوک بلکہ یوں کہوں کہ پراسرارہےتوشایدبےجانہ ہوگا۔ آئیےاس پراسراریت پرکچھ روشنی ڈالتےہیں ۔

 ہم ہیں مشتاق اوروہ بیزارکےمصداق مولانا مسلم لیگ ن کودھرنےمیں لاناچاہتےہیں جبکہ مسلم لیگ ن بظاہردھرنےسےجان چھڑاناچاہتی ہے۔ جےیوآئی ف اورن لیگ کےرہنماوں میں ہونےوالی حالیہ ملاقات میں مسلم لیگ ن نےدھرنااکتوبرکی بجائےنومبرمیں کرنےکی تجویزدی ہے۔ سیاسی پنڈت ن لیگ کی اس انوکھی اورنہ سمجھ میں آنےوالی تجویزپراپنی اپنی دانش کےگھوڑےدوڑارہےہیں لیکن سمجھ شایدکسی کوبھی کچھ نہیں آرہا ۔ ہاں ایک بات ہےجوباربارذہن میں آتی ہےکہ :

’’نومبرمیں ایساکیاہےجواکتوبرمیں نہیں؟‘‘

  ہمیں اس حوالےسےجوکچھ سمجھ آرہاہے،آپکےگوش گزارکئےدیتےہیں ۔

 بہت سےتجزیہ نگاروں کےخیال میں مسلم لیگ ن کاشہبازشریف گروپ دھرنےکونومبرکےبعدتک اس لئےموخرکراناچاہتاہےکیونکہ بقول شخصےوہ آرمی چیف کودوسری مدت ملازمت کےآغازپردھرنےکی سلامی نہیں دیناچاہتے ۔

اس کےساتھ ساتھ یہ بھی کہاجارہاہےکہ مسلم لیگ ن کوشایدیہ امیدہےکہ نومبرتک ممکن ان کی مصالحانہ اورمفاہمانہ پالیسی رنگ لےآئےاورعدالتوں سےمیاں نوازشریف اورمریم نوازکی ضمانتیں منظورہوجائیں ۔

 دھرنےکی تاریخ آگےکرنےکی ایک اوروجہ جوکافی غوروخوض کےبعدسمجھ میں آتی ہےوہ یہ ہےکہ ہرگزرتےدن کےساتھ تحریک انصاف کی حکومت کی ساکھ خراب سےخراب ترہوتی جارہی ہےاوریوں نومبرتک یہ اکتوبرسےزیادہ خراب ہوچکی ہوگی، نوازشریف اورمریم نوازیاان میں سےکوئی ایک باہربھی آچکاہوگا ۔

 اقوام متحدہ میں کشمیرکےموضوع پردھواں دھارتقریرکےبعدعمران خان کی مقبولیت کایکدم اوپرجانےوالاگراف بھی عوام کی آئےروزبڑھتی معاشی مشکلات اورپریشانیوں کےباعث نومبرتک کافی نیچےآچکاہوگا، یوں حکومت کےخلاف عوامی محاذکھڑاکرنےمیں زیادہ زورنہیں لگاناپڑےگا۔

 اپوزیشن کےخیال میں اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقررکےبعدعمران خان کو لگااچھائی کایہ پروقت گزرنےکےساتھ ساتھ خودہی جھڑجائےگا، جبکہ ڈینگی ، بچوں سےزیادتیاں، پولیس گردیاں ،اورکچھ خاص حلقوں کی جانب سےبعض حکومتی وزراکی اندرکی کہانیاں بھی منظرعام پرلائی جاچکی ہونگی ۔ یادرہےکہ مقتدرحلقےچندوزراکی خفیہ حرکتوں سےتنگ اورانکی کارستانیاں منظرعام پرلاناچاہتےہیں ۔ ایسےمیں اپوزیشن یہ سوچ رہی ہےکہ ایساہوگیاتوان کےہاتھ بہت کچھ آجائےگااورحکومت کوگھربھیجنایامرضی کی شرائط منوانااوربھی آسان ہوجائےگا ۔ وزراکی کارستانیوں والی بات کوعمران خان کےاس بیان سےبھی تقویت ملتی ہےکہ بہت جلدوہ کابینہ میں تبدیلیاں لانےوالےہیں ۔

 اس کےعلاوہ سب کی نظریں اس وقت ایک بڑی آئینی شخصیت پرہیں جودسمبرمیں ریٹائرہونےوالی ہیں اورنومبرمیں ظاہرہےان کا رعب اوردبدبہ وہ نہیں رہےگاجواب ہے۔ ممکن ہےن لیگ کےذہن میں  یہ بات بھی پہلےسےہواوروہ  جےیوآئی کواس بات پرقائل کرنےکی کوشش کررہی ہو۔

بہرحال مولاناتوستائیس  اکتوبرکواسلام آبادپہنچنےکافائنل اعلان کرچکےہیں ، اب یہ باقی "سواریوں"پرمنحصرہےکہ وہ کب مولاناکےکنٹینرپرچڑھتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں ۔۔

 

 

 

Author: Muhammad Zaheer

The author is a journalist. He is currently working for a news channel.

Read More From: Muhammad Zaheer

تازہ ترین

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

یوٹرن تواچھےہوتےہیں

یوٹرن تواچھےہوتےہیں اسلام علیکم دوستو۔۔  قسمت کےکھیل بھی نرالےہیں،کب کیاہوجائے،پتاہی نہیں چلتا،یوٹ
By : Muhammad Zaheer
12 Jan 2019

عمران خان کاسب سےبڑامسئلہ کیاہے؟

مائی نیم ازریمبوریمبو،جان ریمبو،سلویسٹرسٹیلیون۔۔ دوستو،جس طرح یہ ڈائیلاگ بولنےسےمیں ریمبونہیں بن گیا،ا
By : Muhammad Zaheer
12 Jan 2019

سیاستدان اورگاوں کاچور

 پاکستان کےموجودہ سیاسی حالات پرغوروفکرکےگھوڑےدوڑاتےدوڑاتےمیں فی الحال اس نتیجےپرپہنچاہوں کہ کوئلوں کی
By : Muhammad Zaheer
19 Oct 2018

(پارلیمانی نظام کیخلاف سازش ؟ (دوسراحصہ

پارلیمانی نظام کیخلاف سازش تونہیں ہورہی ؟ (گزشتہ سےپیوستہ) کچھ لوگ ریس کےزبردست کھلاڑی ہوتےہیں لیکن شرط
By : Muhammad Zaheer
30 Apr 2019