Enjoy The Best News and Blogs
بہترین خبریں ، بلاگ اور تجزئیے

" - صحافت اور قوموں کا زوال ایک ساتھ ہوتا ہے"

Failure is word unknown to me ...

                        حکومتی مذاکراتی کمیٹی کارہبرکمیٹی کےکنوینراکرم درانی سےرابطہ                         حکومتی ٹیم نےوزیراعظم کی زیرصدارت ہونےوالےاجلاس میں ہونےوالےفیصلوں سےآگاہ کیا                         وزیراعظم کوجاناہوگا ، عمران خان کااستعفالےکرجائیں گے،کنوینررہبرکمیٹی اکرم درانی                         مولانافضل الرحمان کبھی بھی پرویزالہیٰ سےنہیں ملیں گے، اکرم درانی                         نوازشریف کی صحت بارےمیڈیامیں بےبنیادخبریں چلائی جارہی ہیں ، ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب                         میڈیاسےدرخواست ہےنوازشریف کی صحت بارےخبرچلانےسےپہلےتصدیق ضرورکرے، مریم اورنگزیب                         آصف زرداری کاپمزمیں علاج جاری ، ہسپتال کےکمرےکوسب جیل قراردےدیاگیا                         آصف زرداری کوطبیعت خراب ہونےپراڈیالہ جیل سےپمزہسپتال لایاگیاتھا

تازہ ترین

         

( تلاش کریں )

Shortcut( شارٹ کٹ )

میں نےبل گیٹس فاءونڈیشن سےاستعفیٰ کیوں دیا ؟

29 Sep 2019 44


میں نےگیٹس فاءونڈیشن کواس لئےجوائن کیاتھاکیونکہ میں اس کےاس نظرئیےپریقین دل و جان سےیقین رکھتی ہوں کہ دنیامیں تمام انسانوں حقوق برابرہیں اورسب کوایک صحت مندزندگی گزارنےکاحق حاصل ہےاورمیں اس آرگنائزیشن سےاستعفیٰ بھی اسی لئےدےرہی ہوں کیونکہ میرےخیال میں نریندرمودی کوایوارددیکراس فاونڈیشن نےاپنےہی نظرئیےکی نفی کی ہے۔


یہ الفاظ بل اینڈ ملنڈاگیٹس فاونڈیشن میں کام کرنےوالی صباحامدنامی اس خاتون کےہیں جس نےنریندرمودی کوایوارڈدینےپراحتجاجاً اپنی نوکری سےاستعفیٰ دےدیا۔۔
اپنےاستعفےکےبعدصبانےنیویارک ٹائمزمیں ایک مضمون لکھا۔ ہم اس مضمون کےچیدہ چیدہ نکات اپنےقارئین کی خدمت میں پیش کررہےہیں ۔


گیٹس فاونڈیشن نےنریندرمودی کوگول کیپرزگلوبل گولزایوارڈان کےسوچ بھارت ابھیان یعنی کلین انڈیامشن کےعوض دیاہے، بھارتی حکومت کےبقول اس سوچ بھارت ابھیان کےتحت پچھلےپانچ سالوں کےدوران بھارت میں 100ملین ٹوائلٹس تعمیرکی گئیں ۔ کلین انڈیامہم یہ دعویٰ کرتی ہے2014سے2018کےدرمیان اس کی کوششوں اورخدمات کےباعث ریاست مدھیاپردیشن،راجستھان،یوپی اوربہارمیں عام شہریوں کاگھروں سےباہرکھلےمیں جاکرہگنےکاسلسلہ تقریباًختم ہوگیا۔


دوسری جانب آزادذرائع بھارتی حکومت کےان دعووں سےمکمل اتفاق نہیں کرتے۔ دیہاتوں میں کام کرنےوالی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نامی این جی او اوراکاونیبیلیٹی انیشی ایٹونامی تھنک ٹینک نےایک مشترکہ وائٹ پیپرجاری کیاہےجس کےمطابق ان ریاستوں میں جن کااوپرذکرآیاہےلوگوں کےگھروں سےباہرکھلےمیں جاکرہگنےکی شرح 2014میں 77فیصدسےکم ہوکر2018میں 44فیصدرہ گئی لیکن اس حوالےسےجواعدادوشمارحکومت پیش کرتی ہےوہ درست نہیں ۔


صبااپنےمضمون میں لکھتی ہیں کہ جس روزمودی نیویارک میں گیٹس فاونڈیشن میں اپناایوارڈوصول کررہےتھے،عین اسی روزمدھیاپردیش میں اونچی ذات کےہندووں نےدودلت نوجوانوں کوکھلےمیں جاکرپاخانہ کرنےکے"جرم"میں بےرحمانہ تشددکرکےموت کےگھاٹ اتاردیا۔ گیٹس فاونڈیشن نےایسےشخص کوایوارڈدیاہےجس کی سیاست نےبھارت میں رہنےوالی اقلیتوں کی زندگیوں کوخوف سےبھردیاہے۔ یادرہےکہ گجرات میں مسلمانوں پرمظالم کی پاداش میں مودی کےامریکاآنےپرپابندی لگادی گئی تھی، اس پابندی کاخاتمہ 2014میں مودی کےوزیراعظم بننےپرہوا۔
مودی کی انتہاپسندجماعت بی جےپی ہندوں،سکھوں اوربدھ مت کےپیروکاروں کےعلاوہ بھارت میں بسنےوالی تمام اقلیتوں کوختم کردیناچاہتی ہےاوریہ نظریہ گیٹس فاونڈیشن کےنظرئیےکےبالکل برعکس ہے۔


کشمیرمیں ہونےوالےمظالم پرکیاکہوں ؟ 7ملین لوگوں کوگزشتہ کئی ماہ سےگھروں میں قیدکرکےرکھاگیاہے۔ جب گیٹس فاونڈیشن جیساادارہ مودی جیسےانسان کوایوارڈدیکراس کی عزت افزائی کرےگاتومظلوموں کی بات کون کرےگا؟
نوٹ : صباحامدبل اینڈمیلنڈاگیٹس فاونڈیشن کےدلی آفس میں پروگرام آفیسرکمیونیکیشن کےعہدےپرکام کررہی تھیں ۔

بشکریہ: نیویارک ٹائمز

تازہ ترین

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

یوٹرن تواچھےہوتےہیں

یوٹرن تواچھےہوتےہیں اسلام علیکم دوستو۔۔  قسمت کےکھیل بھی نرالےہیں،کب کیاہوجائے،پتاہی نہیں چلتا،یوٹ
By : Muhammad Zaheer
12 Jan 2019

عمران خان کاسب سےبڑامسئلہ کیاہے؟

مائی نیم ازریمبوریمبو،جان ریمبو،سلویسٹرسٹیلیون۔۔ دوستو،جس طرح یہ ڈائیلاگ بولنےسےمیں ریمبونہیں بن گیا،ا
By : Muhammad Zaheer
12 Jan 2019

سیاستدان اورگاوں کاچور

 پاکستان کےموجودہ سیاسی حالات پرغوروفکرکےگھوڑےدوڑاتےدوڑاتےمیں فی الحال اس نتیجےپرپہنچاہوں کہ کوئلوں کی
By : Muhammad Zaheer
19 Oct 2018

(پارلیمانی نظام کیخلاف سازش ؟ (دوسراحصہ

پارلیمانی نظام کیخلاف سازش تونہیں ہورہی ؟ (گزشتہ سےپیوستہ) کچھ لوگ ریس کےزبردست کھلاڑی ہوتےہیں لیکن شرط
By : Muhammad Zaheer
30 Apr 2019