Enjoy The Best News and Blogs
بہترین خبریں ، بلاگ اور تجزئیے

" - صحافت اور قوموں کا زوال ایک ساتھ ہوتا ہے"

Failure is word unknown to me ...

                        حکومتی مذاکراتی کمیٹی کارہبرکمیٹی کےکنوینراکرم درانی سےرابطہ                         حکومتی ٹیم نےوزیراعظم کی زیرصدارت ہونےوالےاجلاس میں ہونےوالےفیصلوں سےآگاہ کیا                         وزیراعظم کوجاناہوگا ، عمران خان کااستعفالےکرجائیں گے،کنوینررہبرکمیٹی اکرم درانی                         مولانافضل الرحمان کبھی بھی پرویزالہیٰ سےنہیں ملیں گے، اکرم درانی                         نوازشریف کی صحت بارےمیڈیامیں بےبنیادخبریں چلائی جارہی ہیں ، ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب                         میڈیاسےدرخواست ہےنوازشریف کی صحت بارےخبرچلانےسےپہلےتصدیق ضرورکرے، مریم اورنگزیب                         آصف زرداری کاپمزمیں علاج جاری ، ہسپتال کےکمرےکوسب جیل قراردےدیاگیا                         آصف زرداری کوطبیعت خراب ہونےپراڈیالہ جیل سےپمزہسپتال لایاگیاتھا

تازہ ترین

         

( تلاش کریں )

Shortcut( شارٹ کٹ )

یہ بھی گیا ، وہ بھی جائےگا۔۔ پنجاب میں ہوکیارہاہے؟

14 Sep 2019 84

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکےترجمان شہبازگل اورمشیرعون چودھری کےاچانک چھٹی سےایک بارپھران انگنت اندیشوں اورافواہوں نےسراٹھالیاہےکہ پنجاب میں آخرہونےکیاجارہاہے؟ شہبازگل اورعون چودھری کےبعداگلی باری کس کی ہے؟ مسئلہ عثمان بزدارمیں ہےیاان مشیروں اوروزیروں میں جن کی ایک ایک کرکےچھٹی ہوتی جارہی ہے۔ 
 
فیاض الحسن چوہان 
 
پنجاب کےسب سےپہلےوزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان تھے،بڑھ چڑھ کرتحریک انصاف کامقدمہ لڑتے،یہ کہاجائےتوبےجانہ ہوگاکہ انہوں نےاپنےتندوتیزبیانات سےمسلم لیگ ن جیسی بڑی جماعت کواچھاخاصاٹف ٹائم دےرکھاتھا ۔ لیکن شاہ سےزیادہ شاہ کی وفاداری کادم بھرنےوالےوزیرکوبیک جنبش قلم فارغ کرکےلمبےعرصےتک کھڈےلائن لگادیاگیا ۔ آج کل موصوف وزیرجنگلات ہیں لیکن زبان و بیان میں وہ دم خم اورتیزی نہیں رہی ۔ ویسےبھی ان دنوں چوہان صاحب مبینہ طورپراپنےبیٹےکےمیڑک کےپریکٹیکل امتحانات میں میرٹ سےہٹ کرنمبرلگوانےپرایک بارپھرسےتنازعےکی زدمیں ہیں ۔
 
 صمصام بخاری 
 
 پیپلزپارٹی سےپلوچھڑاکرتحریک انصاف کی آغوش میں پناہ لینےوالےاوکاڑہ کےشریف النفس سیاستدان جناب صمصام بخاری کوپنجاب کی وزارت اطلاعات کامنصب سونپاگیاتوانہوں نےاپناپورازورلگاکراس عہدےسےانصاف کرنےکی کوشش کی ،اورتواوردوسروں کی دیکھادیکھی بخاری صاحب نےبھی اپوزیشن کےخلاف ٹاک شوزمیں تندوتیززبان استعمال کرکےخودکوتحریک انصاف کےکلچرسےہم آہنگ کرنےکی پوری کوشش کی لیکن بےسود،انہیں بھی اچانک اس وزارت سےہٹادیاگیا ۔ 
 
 میاں اسلم اقبال 
 
 صمصام بخاری کےبعداب یہ ذمہ داری لاہورسےتعلق رکھنےوالےایک پرانےسیاسی کارکن میاں اسلم اقبال کےناتواں کندھوں پرڈال دی گئی ہےلیکن اطلاعات ہیں کہ ان کی پرفارمنس بھی ’’تسلی بخش‘‘ نہیں اورجلدہی انہیں بھی جواب ملنےوالاہے۔
 
 اب یہاں یہ سوال پیداہوتاہےکہ مسئلہ ان تمام لوگوں میں ہےیابےچارےعثمان بزدارکاامیج اس قدرخراب ہوچکاہےکہ یہ سب لوگ ملکربھی اسےدرست نہیں کرسکے ۔ اطلاعات کےمطابق شہبازگل سےبھی دراصل یہی شکوہ ہےکہ وہ بجائےوزیراعلیٰ کاامیج بہترکرنےکی بجائےاپنی خودنمائی کرنےمیں لگےہوئےتھے۔ ہاں ان میں اوردیگرفارغ ہونےوالےوزرامیں فرق اتناضرور ہےکہ شہبازگل شہبازکی طرح اونچی اڑانوں میں تھے۔ بہت سےانتظامی معاملات میں وزیراعلیٰ سےاختلافات کرتےکرتےنوبت اس حدتک خراب ہوچکی تھی کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی شکایات وزیراعظم عمران خان سےکرنےلگےتھے۔ اس کےعلاوہ وہ وزیراطلاعات اسلم اقبال کوبھی بائی پاس کرناشروع ہوگئےتھے۔ عمران خان کےحالیہ دورہ لاہورمیں عمران خان کوبریفنگ دینےکےمعاملےپران کی وزیراطلاعات اسلم اقبال سےمبینہ طورپرناراضگی چل رہی تھی ۔ 
جہاں تک عمران خان کےانتہائی قریبی دوست اوروزیراعلیٰ پنجاب کےمشیرعون چودھری کاتعلق ہےتوان کےبارےمیں کہاجاتاہےکہ انہیں بنی گالہ سےگھریلوحمایت حاصل نہیں تھی ۔ دوسری اطلاع یہ ہےکہ عثمان بزدارکوان سےیہ شکایت تھی کہ وہ جب سےمشیربنے، ایک دھیلےکاکام نہیں کیا۔  جہاں تک عون چودھری کاتعلق ہےتواپنی چھٹی کی اطلاع ملنےکےبعدسےسکتےکی کیفیت میں ہیں ۔ ویسےعون چودھری کی اطلاع کیلئےعرض ہےکہ عمران خان کےان دوستوں کی ایک لمبی فہرست ہےجوجدوجہدکےدنوں میں ان کےساتھ تھےلیکن آج پتانہیں کہاں ہیں ؟
 
 تودوستو،یہ تھاپنجاب کاوہ مختصرسامنظرنامہ جس دیکھنےکےبعدانسان کاذہن اس ڈورکی طرح الجھ جاتاہےجسےسلجھانےکی بجائےبندہ اسےپھینکنےمیں ہی عافیت جانتاہے ۔ لیکن یہاں یہ سوال پیداہوتاہےکہ پنجاب میں یہ الجھن ہےکیوں اورکیوں یہ سلجھنےکانام نہیں لےرہی ؟ 
 
اس سوال کےجواب میں کچھ واقفان حال کاکہناہےکہ جس صوبےمیں ایک کی بجائےتین تین وزرائےاعلیٰ ہونگے،وہاں کچھڑی نہیں پکےگی ، ایک دوسرےکی ٹانگیں نہیں کھینچی جائیں گی ، سازشیں نہیں ہونگی تواورکیاہوگا؟ 
 
 وزیراعظم عمران خان صرف اس لئےعثمان بزدارکوتبدیل نہیں کررہےکیونکہ ایک توانہیں پارٹی میں پھوٹ اوردوسرےپنجاب اپنےہاتھوں سےنکلنےکاڈرہےتوخانصاحب سن لیں ۔۔ اگرآپ عثمان بزدارکوتبدیل نہیں کرینگےتوواقعی پنجاب آپ کےہاتھ نکل جائےگا، پنجاب آپ کےساتھ وہی کرےگاجواس نےزرداری صاحب کےساتھ کیا۔ آپ لاکھ ٹریکٹرکےٹائرمیں لاکھ ہوابھرلیں ، اسےکسی جہازمیں فٹ نہیں کرسکتے۔ اس حقیقت کوجتنی جلدی سمجھ لیں ، اتناہی آپ کی سیاسی بقاکیلئےضروری ہے۔ بصورت دیگرکچھ عرصےبعدپنجاب میں بڑی تبدیلی رونماہوگی اوراس کےبعد۔۔ آپ خود سمجھدارہیں ۔ 
 

Author: Muhammad Zaheer

The author is a journalist. He is currently working for a news channel.

Read More From: Muhammad Zaheer

تازہ ترین

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

یوٹرن تواچھےہوتےہیں

یوٹرن تواچھےہوتےہیں اسلام علیکم دوستو۔۔  قسمت کےکھیل بھی نرالےہیں،کب کیاہوجائے،پتاہی نہیں چلتا،یوٹ
By : Muhammad Zaheer
12 Jan 2019

عمران خان کاسب سےبڑامسئلہ کیاہے؟

مائی نیم ازریمبوریمبو،جان ریمبو،سلویسٹرسٹیلیون۔۔ دوستو،جس طرح یہ ڈائیلاگ بولنےسےمیں ریمبونہیں بن گیا،ا
By : Muhammad Zaheer
12 Jan 2019

سیاستدان اورگاوں کاچور

 پاکستان کےموجودہ سیاسی حالات پرغوروفکرکےگھوڑےدوڑاتےدوڑاتےمیں فی الحال اس نتیجےپرپہنچاہوں کہ کوئلوں کی
By : Muhammad Zaheer
19 Oct 2018

(پارلیمانی نظام کیخلاف سازش ؟ (دوسراحصہ

پارلیمانی نظام کیخلاف سازش تونہیں ہورہی ؟ (گزشتہ سےپیوستہ) کچھ لوگ ریس کےزبردست کھلاڑی ہوتےہیں لیکن شرط
By : Muhammad Zaheer
30 Apr 2019