Enjoy The Best News and Blogs
بہترین خبریں ، بلاگ اور تجزئیے

" - صحافت اور قوموں کا زوال ایک ساتھ ہوتا ہے"

Failure is word unknown to me ...

         

( تلاش کریں )

Shortcut( شارٹ کٹ )

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کالاڈلاکیسےبن گیا؟

03 Sep 2019 74

  کیامیری طرح آپ بھی اس سوال کاجواب تلاشنے کی کوشش کرتےہیں کہ عمران خان جیسا بدمزاج، ضدی ، اورانتہادرجےکاخودپسندانسان پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کالاڈلاکیسےبن گیا ؟ آگ اورپانی کاملاپ کیسےممکن ہوا؟ یقین کیجئےملین ڈالر سوال ہے اورمیرانہیں خیال کہ بہت زیادہ لوگوں نےدل سےاس سوال کاجواب ڈھونڈنےکی کوشش کی ہوگی ، کیونکہ ہم بنیادی طورپرایک سہل پسند قوم ہیں جسےکوئی بھی اپنی چکنی چپڑی باتوں سےبا آسانی بےوقوف بناسکتاہے۔ ہم لوگ چیزوں کوان کی فیس ویلیوپرجج کرتےہیں،گہرائی میں جاکراصلیت جاننےکی کوشش کم ہی کرتےہیں ۔
 
  دوہزاراٹھارہ کےالیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کی مددسےکامیابی حاصل کرکےوزیراعظم بننےوالےعمران خان کےبارےمیں بہت سےلوگوں کایہ خیال (جوشایدکسی حدتک درست بھی تھا) کہ بہت جلد وہ اسٹیبلشمنٹ سےلڑائی کرکےمیدان سےباہرچلےجائیں گے، غلط ثابت ہوا ۔ اس کےبرعکس دونوں کےدرمیان "تاریخی ہم آہنگی" ان تمام  "بدخواہوں" کیلئےڈراوناخواب ثابت ہوئی جو"ساس بہوکی لڑائی" دیکھنےکیلئےدوربینیں لگائےبیٹھےتھے۔ یہ صورتحال کم ازکم مجھ ناچیز سمیت ان لوگوں کیلئےشایدبہت زیادہ حیران کن نہیں تھی جوبہت پہلےعمران خان کی شخصیت کاتجزیہ کرکےایک نتیجےپرپہنچ چکےتھے۔
 
دوستوآگےبڑھنےسےپہلےایک شعرسنتےجائیے،امیدہےاس سےآگےبیان کی جانےوالی کہانی کےبہت سےتانےبانےآپ پرواضح ہوجائیں گے:
 
ہیں کواکب کچھ نظر آتےہیں کچھ
دھوکادیتےہیں یہ بازیگرکھلا
 
 اسٹیبلشمنٹ نےعمران خان کوگودلینےکافیصلہ کیوں کیا؟ یہ سمجھنےکیلئےہمیں اسٹیبلشمنٹ کی سوچ اورکام کےطریقہ کارکوسمجھناہوگا ۔ 
 
 دوستو، یہ ان دنوں کی بات ہےجب نوازشریف سے"مایوس" ہونےاوران کانام اپنےرجسٹرسے"خارج" کرنےکےبعدہماری اسٹیبلشمنٹ کوخالی جگہ پرکرنےکیلئےایک نئےنام کی ضرورت تھی ۔ پیپلزپارٹی چونکہ "معیار" پرپورااترنےکےقابل نہیں تھی اس لئےقرعہ فال عمران خان کےنام نکل آیاجوایک عدد "تانگہ پارٹی" کےہمراہ گلی گلی  اپنی "فلم کی مشہوری" کرتےپھررہےتھے ۔۔
 
جاری ہے
 
 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
TRANSLATION
 
Kya meri tarha ap bhi as swala ka jwab talash karnay ki koshish krtya hain k Imran jesa ziddi and badmizaj admi establishment ka ladla kesay ban gaya? Aag aur pani ka milap kesay possible hua? 
 
 2018 kay election mey establishment ke madad sy PM bannay walay Imran Khan k baray mein logon ka khayal tha k boht jald unki aur establishment ki larai ho jaya gi lekin ye sab ghalat sabit hua. Is kay baraks Imran Khan aur establishment aik dosray kay boht qareeb a gaya. Ye sab boht say logon k lia hairan kun tha lekin un ke lia nahin jo Imran Khan ko jan chukay thay.
 
Nawaz Sharif say mayus honay ke bad establishment ney Imran Khan ko select kia ku keh establishment ko Nawaz Sharif ki jaga pur karnay k lia kisi ki zarorat thi aur Imran Khan say zyada mozu admi aur koi nahi tha. (to be continued)

 

Author: Muhammad Zaheer

The author is a journalist. He is currently working for a news channel.

Read More From: Muhammad Zaheer

تازہ ترین

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

یوٹرن تواچھےہوتےہیں

یوٹرن تواچھےہوتےہیں اسلام علیکم دوستو۔۔  قسمت کےکھیل بھی نرالےہیں،کب کیاہوجائے،پتاہی نہیں چلتا،یوٹ
By : Muhammad Zaheer
12 Jan 2019

اگلی باری تحریک انصاف کی

دوستو،آج آپ سےایک بات شیئرکرنی ہے۔ کچھ عرصہ پہلےجب ملک میں ن لیگ کی حکومت تھی ،نیب کامولابخش پیپلزپارٹی
By : Muhammad Zaheer
30 Oct 2018

عمران خان کاسب سےبڑامسئلہ کیاہے؟

مائی نیم ازریمبوریمبو،جان ریمبو،سلویسٹرسٹیلیون۔۔ دوستو،جس طرح یہ ڈائیلاگ بولنےسےمیں ریمبونہیں بن گیا،ا
By : Muhammad Zaheer
12 Jan 2019

سیاستدان اورگاوں کاچور

 پاکستان کےموجودہ سیاسی حالات پرغوروفکرکےگھوڑےدوڑاتےدوڑاتےمیں فی الحال اس نتیجےپرپہنچاہوں کہ کوئلوں کی
By : Muhammad Zaheer
19 Oct 2018