Enjoy The Best News and Blogs
بہترین خبریں ، بلاگ اور تجزئیے

" - صحافت اور قوموں کا زوال ایک ساتھ ہوتا ہے"

Failure is word unknown to me ...

         

( تلاش کریں )

Shortcut( شارٹ کٹ )

یہ حکمت عملی ہے ، خوف یا کہ کمپرومائز ؟

21 Aug 2019 89

 اپوزیشن کی تمام بڑی جماعتوں کو جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کےبعدجیسےچپ سی لگ گئی ہے ۔ زیادہ سےزیادہ ردعمل یہ سامنےآیاکہ ن لیگ کی جانب سے احسن اقبال اور پیپلزپارٹی کی طرف سےراجہ پرویزاشرف نےانتہائی دبےدبےاندازمیں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پراپنی نیک خواہشات کااظہارکیاہے ۔ جہاں تک دونوں جماعتوں کےسربراہوں یعنی شہبازشریف اور بلاول بھٹوکاتعلق ہےتوپہلےوالےکاتوکمردردکےڈاکٹرزکی مشورےپرسیاسی سرگرمیوں سےپرہیزچل رہاہےتودوسرےوالےاسکردومیں عوامی رابطہ مہم میں مصروف ہیں ۔ اور ۔۔
 
گزشتہ روزہونےوالی اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیزکانفرنس کاحال ملاحظہ فرمائیں ، کب ہوئی اورکب ختم ، پتاہی نہیں چلا ۔ 
کانفرنس میں ہونےوالےفیصلےاوران کااعلامیہ کب ، کہاں اورکس نےجاری کیا؟ نشستندو گفتندوخوردندوبرخاستندپرمشمل اس ہومیوپیتھک اےپی سےبارےیہ کہاجائےتوبےجانہ ہوگا کہ جنگل میں مورناچا،کس نےدیکھا ۔
 
 اسی طرح کی ڈری ، سہمی اور لرزہ براندام سیاست کاسہارالیکراگراپوزیشن یہ سمجھتی ہےکہ وہ عمران خان کوحکومت سےنکال باہرکرےگی تویہ اس کی بھول ہے۔ عمران خان کوطاقت اپوزیشن کی کمزوری سےمل رہی ہے ۔ حزب اختلاف کےموجودہ طرزسیاست سےمجھےتین باتیں سمجھ آتی ہیں ۔
 
 حکمت عملی ۔۔ خوف ۔۔ یا ۔۔ کمپرومائز
 
  سمجھدارسیاستدان کاکام ہی حکمت عملی کاسہارالیکرناموافق حالات کوموافق بناناہوتاہے ۔ اس لئےاپوزیشن جماعتوں کی آدھا تیتراورآدھابٹیرٹائپ سیاست کواگرہم کسی حکمت عملی کانام دیں توکوئی اچنبھےکی بات نہیں ۔ ویسےبھی ہم بارہایہ بات سن چکےہیں کہ ن لیگ کےقائدمیاں نوازشریف اورپیپلزپارٹی کی قیادت اس حکومت کومناسب وقت دینےکےحق میں ہیں کیونکہ ان کےخیال میں اس حکومت کےخلاف تحریک چلانےسےپہلےاسے اس کی اپنی غلطیوں کےباعث عوام میں پوری طرح سےایکسپوزہونےدیناچاہیے،دوسری صورت میں اسےسیاسی شہیدبننےاورعوام کےسامنےیہ بہانہ بنانےکاجائزموقع مل جائےگاکہ اپوزیشن نےہمیں کام ہی نہیں کرنےدیا ۔
 
  اپوزیشن کےمودبانہ طرزسیاست کی دوسری وجہ ممکن ہےوہ خوف ہو جس نےحکومت مخالف سیاستدانوں سمیت ہراس شخص کوجکڑرکھاہےجوحکومت پرکھل کرتنقیدکرتاہے،اس کی پالیسیوں سےاختلاف کرتاہےیاپھران قوتوں کی بات کرتاہےجنہوں نےاس حکومت کوبیساکھیاں دےرکھی ہیں ۔ مجھ سمیت بہت سےلوگوں کامانناہےکہ وہ بیساکھیاں درمیان سےنکل جائیں تویہ حکومتی محل تاش کےپتوں کی طرح زمین پربکھرانظرآئےگا ۔ اسی خوف کاذکرکرتےہوئےمعروف ڈرامہ نگارنورالہدیٰ شاہ نےایک نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگوکرتےہوئےجوکہاوہ من و عن آپ کی خدمت میں پیش کئےدیتےہیں ۔ 
  نورالہدی شاہ : ضیاالحق کےدورسےموجودہ دورکاموازنہ کریں توضیاالحق نےمحفلیں بھی سجائیں اورکوڑےبھی مارے ۔ لیکن اس وقت جوصورتحال ہےوہ یہ ہےکہ خوف آپ کی جیبوں میں ڈال دیاگیاہے، آپ کےدلوں میں بھردیاگیاہے۔ آپ گرفتارہوں یانہ ہوں ،آپ پرکوئی فتویٰ صادرہونہ ہومگرآپ ڈرےہوئےہیں کہ مجھ پرایساکوئی الزام نہ آجائےیامیں کسی پکڑمیں نہ آجاوں ۔ یہ سب نفسیاتی حربے ہیں لیکن اس کانقصان کیاہے؟ اس کانقصان یہ ہےکہ اگرآپ خوف کایہ عالم برقراررکھتےہیں تواس معاشرےمیں آپ بڑی تعدادمیں دولےشاہ لےچوہوں کی تعدادبڑھاتےجائیں گے۔ 
اب بات کرتےہیں آخری آپشن یعنی کمپرومائزکی ۔ لیکن یہاں میرےپاس کہنےکوکچھ نہیں کیونکہ اگراپوزیشن نےاپنی ساری ڈوریاں اللہ کےحوالےکرکےخودکوحالات کےرحم وکرم پرچھوڑدیاہےتومیں اورآپ سوائےانتظارکےاورکیاکرسکتےہیں ؟ علامہ کےاس شعرپراپنی بات کااختتام کرتاہوں : 
   تقدیرکےقاضی کایہ فتویٰ ہےازل سے
   ہےجرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات         
 

تازہ ترین

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

یوٹرن تواچھےہوتےہیں

یوٹرن تواچھےہوتےہیں اسلام علیکم دوستو۔۔  قسمت کےکھیل بھی نرالےہیں،کب کیاہوجائے،پتاہی نہیں چلتا،یوٹ
By : Muhammad Zaheer
12 Jan 2019

اگلی باری تحریک انصاف کی

دوستو،آج آپ سےایک بات شیئرکرنی ہے۔ کچھ عرصہ پہلےجب ملک میں ن لیگ کی حکومت تھی ،نیب کامولابخش پیپلزپارٹی
By : Muhammad Zaheer
30 Oct 2018

عمران خان کاسب سےبڑامسئلہ کیاہے؟

مائی نیم ازریمبوریمبو،جان ریمبو،سلویسٹرسٹیلیون۔۔ دوستو،جس طرح یہ ڈائیلاگ بولنےسےمیں ریمبونہیں بن گیا،ا
By : Muhammad Zaheer
12 Jan 2019

سیاستدان اورگاوں کاچور

 پاکستان کےموجودہ سیاسی حالات پرغوروفکرکےگھوڑےدوڑاتےدوڑاتےمیں فی الحال اس نتیجےپرپہنچاہوں کہ کوئلوں کی
By : Muhammad Zaheer
19 Oct 2018