News Makers

تازہ ترین

عمران خان : میں ایساکیوں ہوں؟

عمران خان : میں ایساکیوں ہوں؟
اپ لوڈ :- اِتوار 18 اگست 2019
اپ ڈیٹ :- اِتوار 18 اگست 2019
ٹوٹل ریڈز :- 125

گزشتہ سےپیوستہ ۔۔  

عمران خان وقت اورحالات کی مناسبت سےاپناذہن اورموقف تبدیل کرتےرہتےہیں ۔ ماضی میں انکےبدترین سیاسی دشمن آج ان کےبہترین سیاسی مددگاراورسہولتکارہیں اورعین ممکن ہےآنےوالےدورمیں یہ دوستی ایک بارپھردشمنی میں بدل جائے۔ خان صاحب کواپنی اس خوبی یاخامی کااچھی طرح سےپتاہے،شایداسی لئےان کامانناہےکہ یوٹرن لیناایک بڑےلیڈرکی نشانی ہے ۔       کوئی اچنبھےکی بات نہیں بلکہ عین ممکن ہےکہ کل کلاں عمران خان اپنےسب سےبدترین سیاسی مخالف نوازشریف کےحوالےسےبھی کوئی یوٹرن لےلیں ۔ بظاہرتوایساہوتاممکن نظرنہیں آتالیکن عمران خان کےماضی پرنظردوڑائیں توایساہوناناممکن نہیں ۔ بس حالات اورعمران خان کےسٹیٹ آف مائنڈکی بات ہے۔ یوں لگتاہےجیسےکھل جا سم سم کی طرح کاکوئی خودکارمیکنزم ان کےاندرکام کرتاہےجوکہےدوست تودوست ،جوکہےدشمن تودشمن اوریہ میکنزم عمران خان کےموڈاورحالات کودیکھتےہوئےازخودریورس اورفارورڈہوتارہتاہے ۔      

  سیاست کو ممکنات کاکھیل کہاجاتاہے،یعنی جوبظاہرناممکن نظرآئےاسےممکن بناکراپنےفائدےکیلئےاستعمال کرناگھاگ سیاستدان کی نشانی سمجھاجاتاہےاورعمران خان جیساغیرسیاسی پس منظررکھنےوالاسیاستدان اب تک اس کھیل کابہت بڑاکھلاڑی بنکرسامنےآیاہے۔ ان کی اب تک کی سیاست سےکم ازکم میں تواسی نتیجےپرپہنچاہوں ۔ اپنےاسی تجربےکوسامنےرکھتےہوئےمجھےلگتاہےکہ جیسےہی حالات نےنوازشریف کوعمران خان کی ضرورت بنادیا،اسی روزرفتہ رفتہ وہ میری ہستی کاساماں ہوجائیں گے ۔۔

  میری نظرمیں عمران خان ایسےہی ہیں ۔ یقین کیجئےایسا میں کسی بدگمانی ، بدنیتی یا سیاسی اختلاف کی وجہ سےنہیں بلکہ عمران خان کےسیاسی پس منظرپر مبنی اپنےتجربےاورتجزئیےکی بناپرکہہ رہاہوں ۔ آپ چاہیں تواختلاف رائےآپ کاحق ہےاوراگرکوئی اس موضوع پراپنی رائےکااظہارکرناچاہےیہ صفحات حاضرہیں ۔ 

Muhammad Zaheer

The author is a journalist. He is currently working for a news channel.

Muhammad Zaheer مزید تحریریں

Muhammad Zaheer

سلائیڈ شوز

سوشل میڈیا

ویڈیوز

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.