Enjoy The Best News and Blogs
بہترین خبریں ، بلاگ اور تجزئیے

" - صحافت اور قوموں کا زوال ایک ساتھ ہوتا ہے"

Failure is word unknown to me ...

                        حکومتی مذاکراتی کمیٹی کارہبرکمیٹی کےکنوینراکرم درانی سےرابطہ                         حکومتی ٹیم نےوزیراعظم کی زیرصدارت ہونےوالےاجلاس میں ہونےوالےفیصلوں سےآگاہ کیا                         وزیراعظم کوجاناہوگا ، عمران خان کااستعفالےکرجائیں گے،کنوینررہبرکمیٹی اکرم درانی                         مولانافضل الرحمان کبھی بھی پرویزالہیٰ سےنہیں ملیں گے، اکرم درانی                         نوازشریف کی صحت بارےمیڈیامیں بےبنیادخبریں چلائی جارہی ہیں ، ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب                         میڈیاسےدرخواست ہےنوازشریف کی صحت بارےخبرچلانےسےپہلےتصدیق ضرورکرے، مریم اورنگزیب                         آصف زرداری کاپمزمیں علاج جاری ، ہسپتال کےکمرےکوسب جیل قراردےدیاگیا                         آصف زرداری کوطبیعت خراب ہونےپراڈیالہ جیل سےپمزہسپتال لایاگیاتھا

تازہ ترین

         

( تلاش کریں )

Shortcut( شارٹ کٹ )

عمران خان : میں ایساکیوں ہوں ؟

12 Aug 2019 183

عمران خان : میں ایساکیوں ہوں ؟

عمران خان سےشدیدسیاسی اختلاف کےباجودمانناپڑےگاکہ وہ زبردست قوت ارادی کےمالک انسان ہیں ۔ جس کام کوکرنےکی ٹھان لیں ،وہ کام حیرت انگیزطورپران کی توقعات کےعین مطابق ہوتاچلاجاتاہے۔ انہوں نےورلڈکپ جیتنےکی ٹھانی اورورلڈکپ ان کی جھولی میں آگرا۔ انہوں نےکینسرہسپتال بنانےکاارادہ کیاتوجیسےایک کےاوپردوسری اینٹ لگتی گئی اوران کایہ خواب بھی شرمندہ تعبیرہوا۔ انہوں نےسیاسی جماعت بنائی اوربائیس سال کی جدوجہدکےبعدآج وہ ملک کےوزیراعظم ہیں ۔

 عمران خان ایک انتہائی کامیاب انسان ہیں جوسونےکاچمچ منہ میں لیکرپیداہوا،کرکٹ ٹیم کی کپتانی سےلیکروزارت عظمیٰ تک جوچاہااسےپالیا۔ ان کی زندگی  میں بظاہرایسی کوئی کمزوری یاکمی نظرنہیں آتی جس پرافسوس کیاجاسکےبلکہ ان کی زندگی کسی کےلئےبھی قابل رشک ہوسکتی ہےکیونکہ عزت ، دولت ، شہرت ،انکےپاس سب کچھ ہے۔ دیکھنےمیں بھی اچھےخاصےخوبروہیں ۔ یہ سونےپرسہاگہ نہیں تواورکیاہے؟

لیکن ۔۔ اس سب کےباجود ان کی شخصیت کاگہرائی میں جاکرمطالعہ کرنےپرپتانہیں کیوں وہ مجھےمعروف انگریزی ڈرامہ نگارشیکسپئیرکےڈراموں کےہیروجیسےلگتےہیں ۔

 شیکسپئیرکےہیروکوئی عام لوگ نہیں ، بلکہ ان میں سےکوئی کسی ملک کابادشاہ ، کوئی ولی عہدتوکوئی اپنےملک کی فوج کاسپہ سالارہےلیکن حیرت انگیزطورپرسونےکاچمچ منہ میں لیکرپیداہونےوالےاپنی شخصی خامیوں اورکمزورویوں کےباعث انتہائی عبرتناک انجام سےدوچارہوئے ۔

 عمران خان کی شخصیت کوسمجھنےکیلئےہمیں ان کےماضی میں جاناپڑےگا ۔

شیخ رشید یاد ہےناں ؟ عمران خان شیخ رشید کوکیسےکیسےالقابات سےنوازتے،یہ مجھےآپ کویادکرانےکی ضرورت نہیں شیڈاٹلی ، چپڑاسی اورجانےکیاکیاکچھ نہیں کہاانہیں ۔ پھریکایک کچھ ہوااوروہی شیداٹلی جسےعمران خان اپناچپڑاسی رکھنےپرراضی نہ تھے،ان کی آنکھ کاتارابن گیا۔ بقول شخصےآج شیخ رشیدعمران خان کاچیف ایڈوائزراوراہم اتحادی ہے۔ خان صاحب کوئی کام ان سےپوچھےبغیرنہیں کرتے ۔

ایم کیوایم

ماضی میں ایم کیوایم اورعمران خان کےدرمیان آگ اورپانی والاتعلق رہاہے۔ الطاف حسین اورمتحدہ بارےخان صاحب جن خیالات عالیہ کااظہارکیاکرتےتھے،وہ مجھےآپ کویادکرانےکی ضرورت نہیں ۔ حالات کی ستم ظریفی تو دیکھئےکہ لندن جاکرالطاف حسین کاپیچھاکرنےوالےعمران خان آج اسی الطاف حسین کی جماعت کےسہارےاقتدارکےمزےلوٹ رہےہیں ۔ کل تک جنہیں غنڈے،مافیااوررا کےایجنٹ کہاکرتےتھے،آج وہ لوگ عمران خان کواپنی کابینہ میں سب سےزیادہ نفیس دکھائی دیتےہیں ۔

 خیالات میں اس درجہ تبدیلی حالات کاجبرہےیا ذاتی مفاد،یاپھرکوئی دماغی مسئلہ جس میں آپ کےاردگردرہنےوالےلوگ ویسےہی بن جائیں جیساآپ انہیں دیکھناچاہیں ۔ یایوں کہہ لیں کہ میری مرضی، میں آپکےبارےمیں جیسا چاہوں سوچوں ۔۔ آپ کوبس ویسےہی کرناہےجیسےمیں کہوں یاچاہوں ۔۔ یہ بادشاہانہ مزاج ہے،آمرانہ رویہ یاکیاہے؟ اس بارےمیں کسی ماہرنفسیات کی رائےدرکارہوگی ۔۔

چودھری پرویزالہیٰ

سابق وزیراعلی پنجاب اورموجودہ سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ بھی ماضی میں عمران خان کےخاص نشانےپررہےہیں ۔ عمران خان مشرف دوراوراس کےبعدبھی اپنےجلسوں میں چودھری پرویزالہیٰ پرتنقیدکےتابڑتوڑباونسرزمارتےرہےہیں ۔ پرویزالہیٰ کوپنجاب کےسب سےبڑےڈاکوکاخطاب اورکسی نےنہیں خودعمران خان نےدیاتھا ۔ آج وہی پرویزالہیٰ پنجاب اور وفاق میں تحریک انصاف کےاتحادی جبکہ پنجاب میں تحریک انصاف کی حمایت سےصوبائی اسمبلی کےسپیکرہیں ۔

آئی ایم ایف

 کہتےہیں کہناآسان لیکن کرنامشکل ۔ عمران خان کوبھی یہ بات حکومت میں آتےہی سمجھ آگئی اورماضی میں سنہری وعدوں اوردعووں کی صورت عوام کوبیچی گئی اپنی اکثروبیشترباتوں سےانہیں واپس لوٹناپڑا۔ آئی ایم ایف بارےان کابیان توزبان زدعام ہے کہ خودکشی کرلوں گا،آئی ایم ایف کےپاس نہیں جاوں گا،لیکن پھران گنہگارآنکھوں نےوہ منظربھی دیکھاکہ اپنی کابینہ کےبظاہرسب سےقابل وزیرجناب اسدعمرکوآئی ایم ایف سےڈیل میں ناکامی پرگھرجاناپڑا۔ جوچاہےآپ کاحسن کرشمہ سازکرے۔ (باقی اگلی قسط میں) 

Author: Muhammad Zaheer

The author is a journalist. He is currently working for a news channel.

Read More From: Muhammad Zaheer

تازہ ترین

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

یوٹرن تواچھےہوتےہیں

یوٹرن تواچھےہوتےہیں اسلام علیکم دوستو۔۔  قسمت کےکھیل بھی نرالےہیں،کب کیاہوجائے،پتاہی نہیں چلتا،یوٹ
By : Muhammad Zaheer
12 Jan 2019

عمران خان کاسب سےبڑامسئلہ کیاہے؟

مائی نیم ازریمبوریمبو،جان ریمبو،سلویسٹرسٹیلیون۔۔ دوستو،جس طرح یہ ڈائیلاگ بولنےسےمیں ریمبونہیں بن گیا،ا
By : Muhammad Zaheer
12 Jan 2019

سیاستدان اورگاوں کاچور

 پاکستان کےموجودہ سیاسی حالات پرغوروفکرکےگھوڑےدوڑاتےدوڑاتےمیں فی الحال اس نتیجےپرپہنچاہوں کہ کوئلوں کی
By : Muhammad Zaheer
19 Oct 2018

(پارلیمانی نظام کیخلاف سازش ؟ (دوسراحصہ

پارلیمانی نظام کیخلاف سازش تونہیں ہورہی ؟ (گزشتہ سےپیوستہ) کچھ لوگ ریس کےزبردست کھلاڑی ہوتےہیں لیکن شرط
By : Muhammad Zaheer
30 Apr 2019