News Makers

پشاوردھماکا :-دیرکالونی پشاورکےمدرسےمیں دھماکا،7افرادشہید،112سےزائدزخمی
پشاوردھماکا :-دھماکاٹائم ڈیوائس کےذریعےکیاگیا ، پولیس حکام
پشاوردھماکا :-دھماکےکےوقت مدرسےکےہال میں ایک ہزارسےزائدافرادہال میں موجودتھے
پشاوردھماکا :-دھماکاخیزموادمیں چھرےبھی تھے،یہ موادایک بیگ میں رکھاگیاتھا ، اےآئی جی
پشاوردھماکا :-دھماکاکسی بڑےمنظم گروپ کی کارروائی لگتاہے ، اےآئی جی
پشاوردھماکا :-دھماکےکی جتنی مذمت کی جائےکم ہے ، وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز
پشاوردھماکا :-دھماکےمیں بیرونی ہاتھ کوخارج ازامکان قرارنہیں دیاجاسکتا ، کامران بنگش
پشاوردھماکا :-پشاور دھماکے نے انتہائی رنجیدہ کردیا ہے: مریم نواز
پشاوردھماکا :-جن ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں، انکے دُکھ کا تصور اور ازالہ ممکن نہیں،مریم نواز
شہبازشریف :-شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست خارج
شہبازشریف :-نیب کی درخواست پرسپریم کورٹ کے2رکنی بنچ نےسماعت کی
شہبازشریف :-مشکوک ٹرانزیکشنز کرپشن کے زمرے میں نہیں آتیں،سپریم کورٹ
شہبازشریف :-جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کی تشریح کی جاچکی،جسٹس منیب اختر

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
320463
  • اموات 6601
  • سندھ 140756
  • پنجاب 101014
  • بلوچستان 15577
  • خیبرپختونخوا 38427
  • اسلام آباد 17526
  • گلگت بلتستان 3965
  • آزاد کشمیر 3198

 

اےپی سی: نوازشریف مان گئے،حکومت کیخلاف بڑےاعلان کی تیاریاں

اےپی سی: نوازشریف مان گئے،حکومت کیخلاف بڑےاعلان کی تیاریاں
اپ لوڈ :- ہفتہ 19 ستمبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 84

نجی ٹی وی چینل کےکرنٹ افئیرزپروگرام میں اینکرنےمعروف سینئرصحانی اورتجزیہ کارحامدمیرسےاپوزیشن کی آل پارٹیزکانفرنس سےنوازشریف کےممکنہ خطاب کےحوالےسےجب یہ سوال پوچھا کہ کیانوازشریف لندن میں بیٹھ کرپاکستان کی عملی سیاست میں سرگرم ہورہےہیں ؟ اینکرنےاس کےساتھی ایک ضمنی سوال بھی پوچھاکہ اپوزیشن کی ماضی کی کارکردگی کوسامنےرکھتےہوئےکیااس مرتبہ کسی سرپرائزکی توقع کی جاسکتی ہے؟
 
اینکرکےسوال پرحامدکاکہناتھاکہ پاکستان کی موجودہ سیاست میں اپوزیشن کی ہونےوالی پےدرپےناکامیوں کےپس پردہ جوحالات ہیں ان سےسب آگاہ ہیں ۔ لیکن پاکستان بارکونسل کےزیراہتمام اسلام آبادمیں ہونےوالی آل پارٹیزکانفرنس میں شہبازشریف اوربلاول نےجوتقریریں کی ہیں ان سےپتاچلتاہےکہ دونوں کافی حدتک ایک پیج پرآچکےہیں ۔
 
حامدمیرکاکہناتھاکہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کےحلقوں میں پچھلےکچھ دنوں سےیہ تجویززیربحث تھی کہ کیایامناسب ہوگاکہ نوازشریف سےویڈیویاآڈیولنک کےذریعےاےپی سی میں تقریرکروائی جائے؟ حامدمیرنےبتایاکہ ان کی اطلاع کےمطابق نوازشریف نےاےپی سی میں ورچول شرکت کی بلاول بھٹوکی دعوت نہ صرف قبول کرلی ہےبلکہ وہ اس سےخطاب بھی کریں گے۔ اس اےپی سی میں شہبازشریف کےعلاوہ مریم نوازبھی شریک ہونگی۔حامدمیرنےنام لئےبغیرشیخ رشیدکے ن میں سےش نکلنےکےبیان کاحوالہ دیتےہوئےکہا کہ دراصل اس قسم کی باتیں کرنےوالوں نےمسلم لیگ ن کااکسایاہےکہ وہ یہ پیغام دیں کہ ہم سب ایک ہیں۔
 
حامدمیرکاکہناتھاکہ ماضی میں گواپوزیشن کی کارکردگی حکومت کےخلاف شایدبہت اچھی نہ رہی ہولیکن اس اےپی سی میں جوبات سب سےزیادہ حکومت کو چبھےگی وہ نوازشریف کاخطاب ہوگا،بھلےکوئی اسےٹی وی پردکھائےیانہ دکھائے۔ اس کےعلاوہ مریم نوازشریف کی تقریربھی ن لیگ کےورکرکیلئےبہت اہمیت کی حامل ہوگی ۔ مریم نوازشریف کی تقریرسےپتاچل جائےگاکہ ن لیگ نےآگےچل کرکیاکرناہے۔
 
حامدمیرنےپروگرام کےذریعےاپنی اطلاع شئیرکرتےہوئےبتایاکہ اس اےپی سی کےذریعےاپوزیشن رابطہ عوام مہم کااعلان کرےگی جس کےتحت مشترکہ جلسےمنعقدکئےجائیں گے اوروہ وزرا جو اپوزیشن کےتقسیم ہونےکی باتیں بڑھ چڑھ کرکرتےہیں ان کی کافی تسلی ہوجائےگی ۔
 
بیس ستمبرکوجب نوازشریف ویڈیولنک کےذریعےاےپی سی سےخطاب کرینگےتوممکن ہےوہ خودہی اس سوال کاجواب دےدیں کہ وہ لندن میں بیٹھ کرسیاست میں ایکٹوہورہےہیں یانہیں ؟

ٹیگز

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.