News Makers

عسکری قیادت :-ملکی سیاسی معاملات سےکوئی لینادینانہیں ، عسکری قیادت
عسکری قیادت :-عسکری قیادت نےہمیشہ خودکوسیاسی معاملات سےدوررکھنےپرزوردیا
عسکری قیادت :-الیکشن ریفارمز ، نیب و سیاسی معاملات سےکوئی لینادینانہیں ، عسکری قیادت
عسکری قیادت :-گزشتہ روزشیخ رشیدنےپارلیمانی لیڈرزکی عسکری قیادت سےملاقات کی تصدیق کی تھی
عسکری قیادت :-الیکشن ریفارمز، نیب و سیاسی معاملات سےمتعلق تمام کام سیاسی قیادت نےکرنےہیں،عسکری قیادت

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
303089
  • اموات 6393
  • سندھ 132591
  • پنجاب 97946
  • بلوچستان 13690
  • خیبرپختونخوا 37140
  • اسلام آباد 15984
  • گلگت بلتستان 3297
  • آزاد کشمیر 2441

 

فارن فنڈنگ کیس : سینئرصحافی حامدمیرنےبڑی خبردےدی

فارن فنڈنگ کیس : سینئرصحافی حامدمیرنےبڑی خبردےدی
اپ لوڈ :- جمعرات 20 اگست 2020
ٹوٹل ریڈز :- 161

 مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔
 
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمرکےاس بیان پرکہ 'کپتان کریزپرجم گیاہےاوراب لمبی اننگزکھیلےگا'پرتبصرہ کرتےہوئےسینئرصحافی حامدنےکہاکہ اسدعمرنےپاکستان کی پرپیچ سیاست کوکرکٹ کی زبان مین انتہائی سادہ بناکرپیش کردیاہے۔ 
 
اب کرکٹ کی زبان میں ہی بات کی جائےتوعمران خان کبھی بھی اچھےبیٹسمین نہیں تھے،وہ ایک ٹیل اینڈرتھےاورآخری نمبروں پربیٹنگ کیلئےآتےتھےاورانہوں نےکریزپرکبھی لمبی اننگزنہیں کھیلی ۔ کرکٹ کی زبان میں ہی بات کی جائےتواسدعمرکوپتاہوناچاہیئےکہ سیاست کی کریزپروکٹ ہمیشہ ان ایون ہوتی ہے،یعنی وکٹ اپناطرزعمل بدلتی رہتی ہے۔ اس میدان میں ایساہوناعام سی بات ہےکہ ایک جمایابیٹسمین اچانک کلین بولڈہوجائےیاایک غلط بال پرامپائراسےآءوٹ قراردےدے۔ کپتان سےاسدعمرکی مراداگرعمران خان ہیں تووہ قوم کواس شخص کی لمبی اننگزکی امیددلارہےہیں جس نےبہت کم لمبی اننگزکھیلی ہے۔ لہذااسدعمرکی اس بات سےاتفاق کرنامشکل ہے۔ اسدعمراگرپاکستان کی سیاست کوکرکٹ کی زبان میں بیان کرناچاہتےہیں توان سےاتفاق نہیں کیاجاسکتا۔
 
ڈاکٹرشیریں مزاری نےجوان سوئنگ باونسرماراہےوہ صرف شاہ محمودقریشی کونہیں بلکہ پوری کی پوری حکومت کوماردیاہے۔ انہوں نےکشمیرکےمسئلےکولیکروزارت خارجہ پرجوتنقیدکی ہےوہ پوری حکومت کےخلاف چارج شیٹ ہے۔ بظاہرانہوں نےعمران خان کی بڑی تعریف کی ہےلیکن اصل میں انہوں نےایک شدیدباونسرحکومت کوماراہے۔ اب اگراسدعمرپاکستان کی سیاست میں کرکٹ کی ٹرمینالوجی استعمال کرناچاہتےہیں توان کاشیریں مزاری کےبیان بارےکیاخیال ہے؟
 
اسی طرح کی بات وفاقی وزیرفوادچودھری نےکی ہےکہ پاکستان کاوزیرخزانہ ایک جینوئن سیاستدان کوہوناچاہیےجوعوام کوجوابدہ ہو ۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کےسعودی عرب بارےبیان پرتبصرہ کرتےہوئےحامدمیرکاکہناتھاکہ جتناوہ شاہ محمودکوجانتےہیں وہ اس طرح کابیان اپنےطورپرنہیں دےسکتے۔ انہوں نےجوبات کی ہےاس میں عمران خان اورکچھ اورسیاسی لوگوں کی تائیدشامل ہوسکتی ہے۔ موجودہ حکومت کےساتھ کشمیرکےمعاملےپربڑےدھوکےہوئےہیں ۔ حامدمیرکےبقول گزشتہ سال انہیں آف دی ریکارڈمیٹنگزمیں بتایاجارہاتھاکہ تیارہوجائیں کشمیرکےمعاملےپربریک تھروہونےجارہاہے۔ ہمارےسوال پوچھنےپرکہ یہ کیسےہوگاتوہمیں بتایاجاتاکہ الیکشن میں مودی کےجیتتےہی مسئلہ کشمیرحل ہوجائےگاکیوںکہ دائیں بازوکاسیاستدان ہوتےہوئےیہ کام بھارت میں مودی ہی کرسکتاہے۔ پھرہم نےدیکھاکہ مودی نےالیکشن جیتااورکشمیرپرقبضہ کرلیا۔ 
 
پھرامریکی صدرٹرمپ نےکشمیرپرثالثی کالالی پاپ دیالیکن کیاکچھ نہِیں ۔ جن طاقتوں نےپاکستان کوکشمیرکولارالپالگایاہواتھاانہوں نےکشمیرکےحوالےسےپاکستان کی جھولی میں کچھ نہِیں ڈالا۔ پھرسعودی عرب اورعرب امارات بھی پاکستان پردباوڈال رہےتھےکہ بھارت سےتعلقات بحال کریں ۔ اوآئی سی کےپلیٹ فارم سےبھی پاکستان کووہ کامیابی نہیں ملی جوملنی چاہیےتھی ۔ حامدمیرکےمطابق شاہ محمودنےشایدتنگ آکرسعودی عرب کےحوالےسےبیان دیااورشایداس بیان میں انہیں وزیراعظم کی حمایت بھی حاصل تھی۔ 
 
حامدمیرکاکہناتھاکہ سیاسی اعتبارسےاپوزیشن آج کل بہت دباومیں ہے۔ عمران خان نےاپوزیشن والوں کوکافی رلایاہے۔ عمران خان چاہتےہیں کہ آصف زرداری اورشہبازشریف  دوبارہ اندرچلےجائیں ۔ ہم جب اپوزیشن رہنماءوں سےپوچھتےہیں کہ آپ لوگ کیاکررہےہیں تووہ کہتےہیں کہ ہم پربہت دباوہےلیکن آپ دیکھیں ہوتاکیاہے۔ حامدمیرنےبتایاکہ انہوں نےجب ایک سینئراپوزیشن رہنماکواسدعمرکےکپتان کےکریزپرجمنےوالےبیان پرتبصرہ کرنےکوکہاتوانہوں نےایک قہقہہ لگاتےہوئےکہاکہ کپتان کوکریزکےدوسرےاینڈپرموجوداس کاپارٹنررن آءوٹ کرادےگا ۔ 
 
سینئرصحافی حامدمیرکاکہناتھاکہ فارن فنڈنگ کیس پرنظررکھیں ۔ اس حوالےسےالیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نےاپنی رپورٹ جمع کرادی ہےاورذرائع کےمطابق یہ رپورٹ بڑی خطرناک ہے۔ 
---------------
 

حامدمیرنےنجی ٹی وی کےپروگرامیں فارن فنڈنگ کیس کےحوالےسےکیاانکشاف کیا ، اس ویڈیومیں سنئے۔۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.