News Makers

عسکری قیادت :-ملکی سیاسی معاملات سےکوئی لینادینانہیں ، عسکری قیادت
عسکری قیادت :-عسکری قیادت نےہمیشہ خودکوسیاسی معاملات سےدوررکھنےپرزوردیا
عسکری قیادت :-الیکشن ریفارمز ، نیب و سیاسی معاملات سےکوئی لینادینانہیں ، عسکری قیادت
عسکری قیادت :-گزشتہ روزشیخ رشیدنےپارلیمانی لیڈرزکی عسکری قیادت سےملاقات کی تصدیق کی تھی
عسکری قیادت :-الیکشن ریفارمز، نیب و سیاسی معاملات سےمتعلق تمام کام سیاسی قیادت نےکرنےہیں،عسکری قیادت

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
303089
  • اموات 6393
  • سندھ 132591
  • پنجاب 97946
  • بلوچستان 13690
  • خیبرپختونخوا 37140
  • اسلام آباد 15984
  • گلگت بلتستان 3297
  • آزاد کشمیر 2441

 

کیاعثمان بزدارسیاسی انجینئرنگ کانشانہ بن رہےہیں ؟

کیاعثمان بزدارسیاسی انجینئرنگ کانشانہ بن رہےہیں ؟
اپ لوڈ :- جمعرات 13 اگست 2020
ٹوٹل ریڈز :- 90

عوامی ، سیاسی و صحافتی حلقوں میں ان دنوں جو موضوع زیربحث ہےوہ یہ ہے کہ کیا وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی چھٹی ہونےوالی ہے؟ 
 
یہ موضوع یوں تو ایک عرصےسےزبان زدعام ہےلیکن جب سےعثمان بزدارایک پانچ ستارہ ہوٹل کوشراب کےمبینہ غیرقانونی لائسنس کےاجراکےسلسلےمیں نیب کےسامنےپیش ہوئےہیں تب سےان کی رخصتی کی باتیں زورپکڑگئی ہیں ۔
 
سینئرصحافی سہیل وڑائچ سےجب اس ایک نجی ٹی وی کےاینکرنےسوال پوچھاکہ کیاواقعی عثمان بزدارکسی انجینئرنگ کانشانہ بن رہےہیں توان کاکہناتھاکہ نیب کےحوالےسےسپریم کورٹ کےحالیہ ریمارکس  کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کاادارہ بن چکاہےکومان لیاجائےتوپھریہ سوال پیداہوتاہےکہ اچانک سےکیوں عثمان بزدارکےخلاف یہ کیس سامنےآگیاہے؟ اس سےپہلےتواگرکسی کانام بھی بطوروزیراعلیٰ سامنےآتاتھاتونیب اسےبلالیتاتھا، علیم خان ، سبطین خان کی مثالیں سامنےہیں ۔ گجرات کےچودھری برادران بھی بھگت رہےہیں کہ کہیں وہ بھی امیدوارنہ بن جائیں ۔ اگران واقعات کوان کےسیاسی پس منظرمیں دیکھاجائےتولگتاہےکہ جیسےعثمان بزدارکی بطوروزیراعلیٰ قوت کم ہورہی ہے ۔ 
 
مریم نوازکےایک بارپھرسیاسی منظرنامےپرمتحرک ہونےکےسوال پرسہیل وڑائچ کاکہناتھاکہ مریم نوازنےایک ہی روزمیں شہبازشریف کامفاہمت کابیانیہ زمین بوس کردیاہے ۔ لیکن وہ یہ کہہ سکتی ہیں کہ وہ خودسےباہرنہیں نکلیں انہیں تونیب نےبلایاہے۔ اس لئےان کےپاس مفاہمت اورمزاحمت دونوں کاجواب ہوگا ۔ ایک بات مریم نوازنےضرورثابت کردی ہےکہ اگرانہیں کچھ کرنےکاموقع دیاجائےتووہ کھڑاک کرسکتی ہیں ۔

Muhammad Zaheer

The author is a journalist. He is currently working for a news channel.

Muhammad Zaheer مزید تحریریں

Muhammad Zaheer

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.