News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
274289
  • اموات 5842
  • سندھ 118311
  • پنجاب 92073
  • بلوچستان 11601
  • خیبرپختونخوا 33397
  • اسلام آباد 14884
  • گلگت بلتستان 1989
  • آزاد کشمیر 2034

 

منی لانڈرنگ کےنت نئےطریقے

منی لانڈرنگ کےنت نئےطریقے
اپ لوڈ :- جمعہ 26 جون 2020
ٹوٹل ریڈز :- 77

ہم پاکستانی بھی عجیب ہیں ۔۔ دنیاچاندسےآگےنکل گئی اوراہم ابھی تک زمین کی خاک چھانتےپھررہےہیں ۔۔ لکیرکےفقیرایسےکہ سوئی ایک جگہ پھنس گئی سوپھنس گئی ۔۔ جدت اورنئی سوچ توہمیں چھوتےہی صابن کی طرح پھسل کرگٹرمیں جاگرتی ہے ۔۔ دنیاچاندپرجائےیابھاڑمیں ، ہمیں کیا؟ ہم جگاڑی قوم ہیں ۔۔ ہمیں جب چاندپرجاناہوگاتوکرلیں گےکوئی جگاڑ ۔۔ اورکچھ نہ ہوسکاتوخلائی جہازکےساتھ ٹوچن کرلیں گے ۔۔ 

 ہم دوسروں سےالگ ہی نہیں بلکہ الگ تھلگ ہیں ۔۔ دنیاکاطوطی بولتاہےتوبولتارہے،ہماراتوجب بھی بولےگاطوطاہی بولےگا۔۔ 

کوروناوائرس کوہی لےلیں ۔۔ دنیاکےدیگرممالک نےسخت لاک ڈاءون کرکےاس وباکوشکست دی لیکن ہم ہیں کہ اسمارٹ لاک ڈاون کےسحرمیں گرفتارہیں ۔ کسی نےپوچھاکہ بھیایہ اسمارٹ لاک ڈاون کیاہوتاہے،میں بولا۔۔ یہ برانڈڈکپڑےپہنتاہے،دکھنےمیں ٹھیک ٹھاک ہےاوراس کی توندبھی نہیں نکلی ہوئی۔۔اس لئےاسےاسمارٹ لاک ڈاون کہتےہیں ۔۔ یہ ٹرم ہمارےاسمارٹ پرائم منسٹرعمران خان نےنکالی ہے۔۔ جنہیں لوگوں کی تلاشی لینےاوران سےمنی ٹریل مانگنےکابڑاشوق ہے۔۔ اگرکوئی غلطی سےان سےہاتھ ملابیٹھےتومنہ کان کےقریب لاکرپوچھتےہیں:منی ٹریل ہے؟

 برائےمہربانی کوئی ہمارےمعصوم وزیراعظم کواپ ڈیٹ کردےکہ جناب منی ٹریل کادورپراناہوگیا ۔۔ دنیااب منجی ٹریل کےدورمیں داخل ہورہی ہے۔۔ پہلےمنی ٹریل کوسمجھ لیں پھرآپ کومنجی ٹریل کےبارےمیں بتاتاہوں ۔ منی ٹریل کی ٹرم عام طورپرمنی لانڈرنگ کےکیسزمیں استعمال کی جاتی ہے۔ منی یعنی پیسہ اورٹریل کامطلب راستہ ۔۔ یعنی وہ راستہ یاذرائع جہاں سےہوکرپیسہ غیرقانونی طورپرملک سےباہرگیا۔۔ جیساکہ میں نے پہلےبتایاکہ دنیاکےترقی یافتہ ملکوں میں منی ٹریل کی ٹرم اب تقریباً متروک ہوتی جارہی ہے،وہاں کےتحقیقاتی ادارےمنی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئےتیزی سےمنجی ٹریل پرکام کررہےہیں ۔۔ منجی ٹریل سےمرادیہ ہےکہ ملزم کہاں کہاں اپنی منجی لیکرگھومتارہا،سادہ الفاظ میں یہ کہ وہ چھپنےکیلئےکون کون سی جگہیں استعمال کرتارہا۔ اب یہ کیسےپتاچلےکہ وہ کہاں کہاں چھپتارہا ۔۔ اس سلسلےمیں کافی سوچ بچارکےبعدتحقیقاتی ایجنسیاں اس نتیجےپرپہنچی ہیں کہ اس آدمی کوڈھونڈاجائےجوصبح صبح گلی میں آکرآوازلگاتاہےکہ ۔۔ منجی بنالو۔ ۔۔ کیونکہ صرف یہی ایک شخص ہےجوبتاسکتاہےکہ اس نےکب کب ، کہاں کہاں اور کس کس کی منجی ٹھوکی ہے۔۔۔

 منی لانڈرنگ سےجڑی ایک اورٹرم جس پرتیزی سےکام جاری ہے،اس کانام ہےگنجی ٹریل ۔۔ اسےگنجی ٹریل کانام اس لئےدیاگیاہےکیونکہ اسےاستعمال کرنےوالےچالاک مجرم اس پراپنےجرم کاایک نشان تک نہیں چھوڑتے۔ یہ جب بھی ملےگی انتہائی صاف اورشفاف حالت میں ملےگی ۔ بس ایک بات کاخیال رہےکہ اس پرچلتےوقت بہت احتیاط سےکام لیجئےکیونکہ ذراساپاوں پھسلاتوآپ منہ کےبل زمین پرآگریں گے۔۔ دوستو۔۔ یہ وہی گنجی ہےجس کےبارےمیں ہمارےبڑےصدیوں پہلےکہہ گئےہیں کہ گنجی نہائےگی کیااورنچوڑےگی کیا؟ اب پتانہیں یہ گنجی کون ساتیل لگاتی ہےکہ اس کےبال اگنےکانام نہیں لیتے ۔۔ کاش کہیں سےوہ تیل والامل جائےتواس گنجی ٹریل کارازفاش ہونےمیں دیرنہیں لگےگی ۔۔

ایک اورٹریل جس کےبارےمیں مجھےآپ کوبتاناہے،وہ ہےلچی لفنگی ٹریل ۔۔ لیکن مسئلہ یہ ہےکہ اس ٹریل کےبارےمیں بات کرنےسےسنسربورڈکی پابندیاں لگنےکاامکان ہے ۔۔ بس اتناجان لیں کہ پہلی دونوں ٹریلزکےبرعکس لچی لفنگی ٹریل کوٹریس کرناآسان ہے،یہ ٹریل کہاں جاتی ہے،کہاں سےمڑتی ہےاورکہاں یوٹرن مارتی ہے ۔۔ کچھ بھی چھپاہوانہیں ۔۔ اس لئےاس ٹریل کواستعمال کرنےوالےعام طورپررنگےہاتھوں دھرلئےجاتےہیں ۔۔ 

 تودوستو یہ تھیں منی لانڈرنگ سےجڑی ہوئی کچھ باتیں جوآپ سےشئیرکرناتھیں ۔۔ امیدہےآپ کی معلومات میں اضافہ ہواہوگا ۔۔ 

---------

 

 

 

Muhammad Zaheer

The author is a journalist. He is currently working for a news channel.

Muhammad Zaheer مزید تحریریں

Muhammad Zaheer

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.