News Makers

تازہ ترین

چودھری نثارکی لندن روانگی ، کیاواقعی کچھ ہونےجارہاہے؟

چودھری نثارکی لندن روانگی ، کیاواقعی کچھ ہونےجارہاہے؟
اپ لوڈ :- منگل 11 فروری 2020 اپ ڈیٹ :- منگل 11 فروری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 182

خصوصی تجزیہ نگار
 
کیاواقعی لندن میں کوئی کھچڑی پکنےجا رہی ہے؟
 
ویسےہم پاکستانی بھی کیاقوم ہیں ؟ سیاسی کھچڑی پکاناتوکوئی ہم سےسیکھے۔ اب اسی خبرکولےلیں کہ مسلم لیگ ن کےسابق رہنما چودھری نثارعلاج کی غرض سےلندن روانہ ہوچکےہیں ۔ چودھری نثارکی لندن روانگی کی خبرآنےکی دیرتھی کہ سوشل میڈیاپرسیاسی گوسپ کاایک طوفان آگیا۔ صحافیوں سمیت بہت سےلوگوں کاخیال ہےکہ لندن میں چودھری نثارکی اپنےپرانےدوست شہبازشریف سےملاقات کاامکان  ہے۔ اب اگرشہبازشریف اورچودھری نثارمیں ملاقات ہوجاتی ہےتوسیاسی چہ میگوئیوں کےمطابق یہ چودھری نثاراورنوازشریف کےدرمیان جمی برف
کےپگھلنےکاآغازہوگا ۔ ویسےبھی اسٹیبلشمنٹ سے’’صلح‘‘ہوجانےکےبعدنوازشریف اورچودھری نثارمیں نظریاتی طورپرایک بارپھرسیم پیج پرآگئےہیں ۔ 
 
یہ بھی پڑھیں
 
لندن سےجڑی ایک دواورچھوٹی چھوٹی لیکن قابل غورخبریں یہ ہیں کہ شہبازشریف نےاچانک وطن واپسی کافیصلہ کیاہےاورخبروں کےمطابق وہ اگلےچندروزمیں وطن واپس لوٹ آئیں گے۔ سیاسی گوسپ کےمطابق لندن میں موجودایک انتہائی اعلیٰ شخصیت نےشہبازشریف سےدوگھنٹےطویل ملاقات کی اورانہیں جلدازجلدوطن واپسی پرقائل کیا ۔ 
 
یہ بھی پڑھیں ۔۔
 
تودوستویہ تھی لندن سےآنےوالی سیاسی گوسپ کااحوال ۔ اب ہماراتبصرہ بھی سن لیجئے۔ چودھری نثارعیادت کےبہانےہی سہی ایک باربھی نوازشریف یاشہبازشریف سےملنےچلےگئےیاوہ ان سےملنےآگئےتوایک بات پکی ہےکہ مسلم لیگ ن اوراسٹیبلشمنٹ کی واقعی صلح ہوگئی ہے۔ جہاں تک سیاسی کھچڑی کی بات ہےتوجہاں چندسیاستدان اکٹھےہونگےوہاں کچھ نہ کچھ ہنڈیاتوپکےگی اورایساہونےکی صورت میں خوشبوسونگھ کرپتاچل جائےگاکہ کیاپک رہاہے؟ 
 
یہ بھی پڑھیں۔۔
 
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.