News Makers

تازہ ترین

چودھری نثارکی مسلم لیگ ن میں واپسی کیلئے پس پردہ کوششیں

چودھری نثارکی مسلم لیگ ن میں واپسی کیلئے پس پردہ کوششیں
اپ لوڈ :- سوموار 25 جنوری 2020 اپ ڈیٹ :- سوموار 27 جنوری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 632

ویب ڈیسک ۔۔
 
مسلم لیگ ن نےاپنےناراض رہنماچوہدری نثارکو پارٹی میں واپس لانے کی کوششیں  شروع کردی ہیں اور ن لیگ کے قریبی ذرائع سے پتاچلاہےکہ سابق اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق اس سلسلے میں کوشاں ہیں۔
 
 رکن اسمبلی رانا تنویر حسین بھی چوہدری نثارکی واپسی کیلئےکوشاں ہیں ۔ ن لیگ کےبڑوں کاخیال ہےکہ  پارٹی کے مقتدر حلقوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے ایک ایسے بڑے لیگی لیڈر کی ضرورت ہے جس کے خلاف نیب کا کوئی مقدمہ نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں۔۔
امت کی رپورٹ کے مطابق  پیپلزپارٹی کے دورمیں چوہدری نثار خان نے قائدحزب اختلاف کا منصب بڑے سلیقے سے نبھایا تھا اور پیپلزپارٹی کے لیے مشکلات کھڑی کی تھیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ چوہدری نثار پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں اورنہ ہی ان پر نیب کا کوئی مقدمہ قائم ہے۔
 
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.