News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
306869
  • اموات 6424
  • سندھ 134243
  • پنجاب 98487
  • بلوچستان 14499
  • خیبرپختونخوا 37387
  • اسلام آباد 16207
  • گلگت بلتستان 3513
  • آزاد کشمیر 2533

 

چودھری پرویزالہیٰ پنجاب کی وزارت اعلیٰ نہیں کچھ اورچاہتےہیں؟

چودھری پرویزالہیٰ پنجاب کی وزارت اعلیٰ نہیں کچھ اورچاہتےہیں؟
اپ لوڈ :- منگل 21 جنوری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 187

ویب ڈیسک ۔۔
 
گزشتہ روز روزنامہ جنگ میں حیدرنقوی کی ایک سٹوری شائع ہوئی جس میں انکشاف کیاگیاتھاکہ مسلم لیگ ق نےحکومت کومطالبات کی منظوری کیلئےایک ہفتےکی مہلت دی ہے،دوسری صورت میں تحریک انصاف کوپنجاب کی وزارت اعلیٰ سےہاتھ دھوناپڑسکتےہیں ۔
 
اسی کہانی سےجڑی کہانی یہ ہےکہ افواہوں اورخبروں کےبرعکس چودھری پرویزالہیٰ کوموجودہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسےکوئی مسئلہ نہیں ۔ اصل مسئلہ یہ ہےکہ چودھری پرویزالہیٰ چاہتےہیں کہ پنجاب میں انکےکےمتعلقہ اضلاع میں کھل کرکام کرنےکاموقع دیاجائےاوریہ کہ بیوروکریسی ان کےکام میں رکاوٹیں نہ ڈالے۔ ڈان اخبارمیں شائع ہونےوالی ایک خبرکےمطابق چودھری صاحب کوعثمان بزدارسےکوئی مسئلہ نہیں بلکہ وہ توبس یہ چاہتےہیں کہ وزیراعظم عمران خان پنجاب میں بیوروکریسی کوطاقتوربنانےکی بجائےوزیراعلیٰ کو بااختیاربنائیں تاکہ صوبےمیں وہ اپنےحلقوں میں باآسانی کام کرواسکیں ۔ 
 
 پرویزالہیٰ کےصاحبزادےمونس الہیٰ نےجیونیوزکےپروگرام کیپیٹل ٹاک میں میزبان حامدمیرسےبات کرتےہوئےکہاکہ مسلم لیگ ق تحریک انصاف کےساتھ مرکزاورپنجاب میں اتحادبرقراررکھےگی اورجب تک انہیں دھکےمارکرنکالانہیں جائےگاوہ پی ٹی آئی کےساتھ ہی رہیں گے۔ انہوں نےیہ بات بھی وضاحت سےکردی کہ پرویزالہیٰ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کےامیدوانہیں ۔
 
 بہرحال ، کہانی جو بھی ہو ،، کچھ دنوں میں سامنےآجائےگی ۔ 
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.