News Makers

تازہ ترین

مولانااتنی آسانی سےکیسےمان گئے۔۔ کہیں کوئی بڑاسرپرائزتونہیں چھپارکھا؟

مولانااتنی آسانی سےکیسےمان گئے۔۔ کہیں کوئی بڑاسرپرائزتونہیں چھپارکھا؟
اپ لوڈ :- جمعرات 28 دسمبر 2019 اپ ڈیٹ :- جمعرات 05 دسمبر 2019
ٹوٹل ریڈز :- 251

خصوصی تجزیہ نگار

اپوزیشن جماعتوں اورحکومتی مذاکراتی کمیٹی کےدرمیان کامیاب مذاکرات کےبعدلوگ طرح طرح کی باتیں کررہےہیں ۔ کچھ لوگ اسےحکومت کی کامیابی اورکچھ مولانافضل الرحمان کی پسپائی قراردےرہےہیں ۔ لوگ اس بات پرحیران ہیں کہ مولانااتنی آسانی سےکیسےحکومت کی تمام شرائط مان گئے؟ 

ایک عام آدمی کی سوچ کےحساب سےیہ سوالات بالکل جائزہیں لیکن جہاں تک سیاستدان کاتعلق ہےتواس کاکام ہی ناممکنات کےاندرسےممکنات کونکالناہوتاہے۔ سیاستدان بسااوقات کہتاکچھ اورکرتاکچھ اورہے،خودکودکھاتاکچھ لیکن حقیقت میں ہوتاکچھ اورہے،ہم جسےاپنی دانست میں پسپائی سمجھ رہےہوتےہیں وہ دراصل آگےجانےکی حکمت عملی ہوتی ہے۔ یہ سب عملی سیاست کےتقاضےہیں اورمیری رائےمیں مولانانےحکومت سےیہ معاہدہ کرکےبہترین سیاسی حکمت عملی اوردانشمندی کاثبوت دیاہے۔ 

مولانادھرنادےپائیں گےیانہیں ؟

 

 اس میں شک نہیں کہ بظاہریوں لگتاہےکہ جیسےحکومت نےبڑی آسانی سےمولاناکواپنی شرائط ماننےپرمجبورکردیاہےلیکن معاہدےمیں ایک شق کاتومولانانےکراچی میں آزادی مارچ کی قیادت کےآغازپرہی تیاپانچہ کرکےرکھ دیا۔ معاہدےکی ایک شق کےمطابق آزادی مارچ وزیراعظم کےاستعفےکامطالبہ نہیں کرےگاجبکہ کراچی میں آزادی مارچ کےشرکاسےخطاب کرتےہوئےمولانانےصاف صاف کہہ دیاکہ وہ وزیراعظم کےاستعفےکےمطالبےسےپیچھےنہیں ہٹیں  گے،ہرصورت عمران خان کااستعفیٰ لیکررہیں گے۔ اب آپ سوچیں کہ معاہدےکی اہم ترین شرط کومولانانےآزادی مارچ شروع ہونےسےپہلےہی روندڈالاتوباقی شرطوں کی کیاحیثیت ہوگی ۔ 

مولانااورحکومت دونوں سرپرائزدیں گے

مولانانےنئی اورانوکھی شرائط پیش کردیں 

مولانافضل الرحمان کوجاننےوالےجانتےہیں کہ وہ انتہائی زیرک سیاستدان ہیں ۔ انہوں نےبڑےآرام سےحکومت کی تمام شرائط مان لی ہیں تویقیناً ان کےذہن میں کچھ توایساچل رہاہےجس کافی الحال انہوں نےاعلان نہیں کیا۔ میں اس موقع پرکوئی ایسی بات نہیں کروں گاجوصحافتی اقدارکےخلاف ہو، ہاں اپنےپڑھنےوالوں کوایک بات پورےیقین سےکہتاہوں کہ مولانااسلام آبادپہنچ کرایک حیران کن اعلان کریں گے،جوبظاہرمولاناکورام کرکےچین کی نیندسوتی حکومت کی صفوں میں کھلبلی مچادےگا۔ آخرمیں حکومت کیلئےایک عددمفت مشورہ اوروہ یہ کہ مولانافضل الرحمان کوایزی مت لیں ، آپ اگرانصارالاسلام پرپابندی لگاکراوراپوزیشن سےمعاہدےمیں شامل تمام شرائط منواکریہ سمجھ رہےہیں کہ گیم اپنےہاتھ میں ہےتویادرکھیں یہ کھیل جومولانانےشروع کیاہے،حکومت یااپوزیشن میں سےکسی ایک کی ہاریاپھرکچھ لواورکچھ دوکےفارمولےکےتحت برابری پرہی ختم ہوگا ۔۔ 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.