Enjoy The Best News and Blogs
بہترین خبریں ، بلاگ اور تجزئیے

" - صحافت اور قوموں کا زوال ایک ساتھ ہوتا ہے"

Failure is word unknown to me ...

                        امریکا نے پاکستان کو باعث تشویش ممالک پر عائد معاشی پابندیوں سے استثنیٰ دے دیا                         بشریٰ بی بی گوگل پر سب زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں سرفہرست                         پی سی بی کو 70 ملین ڈالرز زر تلافی کیس میں بھارت سے شکست مزید مہنگی پڑگئی

تازہ ترین

( تلاش کریں )

Shortcut( شارٹ کٹ )

انوکھابیوٹی پارلر : لوگ دیکھتےہی آپ پرمرمٹیں گے

30 Sep 2018 90

اسی موضوع پرگزشتہ تحریرمیں اپنےایک دوست سےیہ سوال پوچھا تھاکہ کیادنیامیں کوئی ایسابیوٹی پارلربھی ہےجولوگوں کےچہروں کی بجائے ان کےدلوں پرجمی سیاہی کوصاف کرتاہو؟ دوست نےمیری بات کومذاق سمجھ کرٹال دیا ۔  ظاہرہےآپ جس کسی سےبھی یہ سوال کریں گےاس کاردعمل کم وبیش وہی ہوگاجومیرےدوست کاتھا ۔ توپھرسوال پیداہوتاہےکہ آخراس سوال کاجواب ہےکیااورکون ہےجسےیہ جواب معلوم ہے؟

 دوسروں سےبارباریہ سوال پوچھ کراپنامذاق اڑوانےسےبہترمجھےیہ لگاکہ کیوں نہ خودسےاس کاجواب تلاش کرنےکی کوشش کی جائے؟ یہ سوچ کرمیں نکل پڑااپنےجواب کی کھوج میں ۔ کہیں باہرنہیں ، اپنےاندر۔۔

پڑھ پڑھ عالم فاضل ہویا

کدی اپنےآپ نوں پڑھیاای نئیں

جاجاوڑدامندرمسیتی

کدی من اپنے وچ وڑیاای نئیں

ایویں روزشیطان نال لڑدا

کدی نفس اپنےنال لڑیاای نئیں

 میں جوں جوں بابابلھےشاہ کےان اشعارمیں بیان کی گئی معرفت کےسمندرمیں ڈوبتاگیا،توں توں مجھےمیرےسوال کےجواب ملتےچلےگئے ۔ میں خودکوکوستارہااورسوچتارہاکہ جوچیزرب تعالیٰ نےمیرےاندررکھی ہے،اسےمیں ادھرادھرتلاش کرتارہا ۔۔

 توآئیےاپنی باطنی صفائی کاکام شروع کرتےہیں ۔۔

ہراچھےکام کاآغازاللہ رب العزت کےپاک اوربابرکت نام سےہوناچاہیے،توبسمہ اللہ پڑھئےاوردونوں آنکھیں بندکرکےجتناہوسکےسانس اندرکھینچئے،کچھ دیررکئےاورپھرآہستہ آہستہ سانس کوباہرنکالئےاوردل ہی دل میں یہ تصورکیجئےکہ سانس کےساتھ ساتھ آپکےدل پرجمی گناہوں کی سیاہی بھی باہرجارہی ہے۔۔ اپنی دانست میں میں نےاسے’’فلش آوٹ‘‘ تھراپی کانام دیاہے۔۔ پنجابی میں آپ اسے’’پرنالہ تھراپی‘‘بھی کہہ سکتےہیں ۔ یعنی ادھرکچھ گندگی جمع ہوئی اورادھرسےجھٹ باہر۔۔ بظاہریہ سب بہت آسان لگتاہےلیکن اتناآسان ہےنہیں ۔ بس یوں سمجھ لیں کہ باربارکی مشق کےبعدآپ یقینی طورپراپنےاندرمثبت تبدیلیاں محسوس کریں گے ۔

 کوشش کیجئےکہ آپکادل دوسروں کیلئےنفرت کی آماجگاہ نہ بننےپائےبلکہ اسےوہ باغیچہ بنالیجئے جہاں کھلنےوالےمحبتوں کےپھول کبھی نہ مرجھائیں اوران سےپھوٹنےوالی خوشبوآپکےقرب وجوارکومہکائےرکھے۔اب ذرا سوچئےکہ آپ خوشبووں سےمہکتےانسان بنیں گےتوکون کافرہوگاجوآپ کی قدرنہیں کرےگا؟

 یادرکھئےکہ نفرت اپنی قسم کاوہ واحد بیج ہےجوبیک وقت انتقام،بغض اورکینہ جیسےانتہائی منفی خیالات اورجذبات کوجنم دیتاہےاوراگرانہیں بروقت نہ کچلاجائےتوتناوردرخت بن کریہ آپکی شخصیات کوایسےشجربےسایہ دارمیں بدل دےگاجس کےنیچےانسان توکیاجانوربھی آکرٹھہرناپسندنہیں کرینگے ۔۔    

  معاف کرنےکی عادت ڈالئے ۔

  ہم سب اللہ تعالیٰ سےاپنےگناہوں کی معافی مانگتےہیں لیکن اپنےمخالفین اوردشمنوں سےہمیشہ انتقام لینےاورانہیں نقصان پہنچانےکےمنصوبےبناتےرہتےہیں ۔ ذرادیرکوتصورکیجئےکہ آپ کےدل کےنیچےہمہ وقت آگ کاالاوجل رہاہےجس کی تپش اوردھوئیں نےآپکےدل کوکوئلےکی طرح سیاہ کرکےرکھ دیاہے۔ ظاہرہےایک جلے،سڑےاوربدبوداردل سےخوبصورت جذبےتوپھوٹنےسےرہے ۔ ایک تجربہ کرتےہیں ، ایک جلے،سڑےاورگلےہوئےدل کےنیچےجلنےوالی نفرت،حسد،بغض اورکینےکی آگ پرصبر،برداشت اوردرگزرکاپانی ڈال کراسےبجھادیں ۔۔ وقفےوقفےسےیہ عمل دہراتےرہیں ۔۔ بہت جلدآپ پریہ حیرت انگیزانکشاف ہوگاکہ وہ گلاسڑاسا دل کاٹکرارنگ برنگےپھولوں سےمہکتاگلستان بن چکاہے۔

Author: Muhammad Zaheer

The author is a senior journalist. He is currently working for a news channel.

تازہ ترین

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اپنےاندرجھانکئے

پاکستان کی موجودہ صورتحال کومحض داخلی مسائل اوربیرونی سازشوں کاشاخسانہ قراردیناشایددرسس

By : Muhammad Zaheer
30 Sep 2018

اپنےپیچھےپڑجائیں

کہنےکوتوواقعی بہت عجیب بات ہےلیکن سچ ہےکہ نوکری کرنےکےبیس سال بعدمجھ پریہ رازافشاہواکہ &rs

By : Muhammad Zaheer
30 Sep 2018

کامیاب ہوناچاہتےہیں؟

 کامیابی کسےاچھی نہیں لگتی ؟ ہرکوئی اپنےاپنےشعبےمیں کامیاب ترین انسان بنناچاہتاہےلیکن

By : Muhammad Zaheer
30 Sep 2018