Enjoy The Best News and Blogs
بہترین خبریں ، بلاگ اور تجزئیے

" - صحافت اور قوموں کا زوال ایک ساتھ ہوتا ہے"

Failure is word unknown to me ...

                        امریکا نے پاکستان کو باعث تشویش ممالک پر عائد معاشی پابندیوں سے استثنیٰ دے دیا                         بشریٰ بی بی گوگل پر سب زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں سرفہرست                         پی سی بی کو 70 ملین ڈالرز زر تلافی کیس میں بھارت سے شکست مزید مہنگی پڑگئی

تازہ ترین

( تلاش کریں )

Shortcut( شارٹ کٹ )

اپنےاندرجھانکئے

30 Sep 2018 91

پاکستان کی موجودہ صورتحال کومحض داخلی مسائل اوربیرونی سازشوں کاشاخسانہ قراردیناشایددرسست تجزیہ نہیں ہوگا۔ اپنےقول وفعل پرایک نظرڈالئےاورپھرسوچئےکہ ہم ہیں کون؟

ہم وہ قوم ہیں جونبی آخرالزماں محمد مصطفیﷺ کی حرمت پرمرمٹ توسکتےہیں لیکن آپ ﷺ کےاسوہ حسنہ پرعمل کرنےکوتیارنہیں ۔ ہم دس روزامام عالی مقامؑ اوراہلبیت اطہارپرتوڑےجانےوالےمظالم کاسوگ بھرپورمذہبی جوش وجذبےسےمناتےہیں لیکن یہ بھول جاتےہیں کہ نواسہ رسولﷺ نےننگی تلواروں کےسائےمیں بھی نمازچھوڑناگوارانہ کیا۔ حالانکہ ان حالات میں اگرایک آدھ نمازقضابھی ہوجاتی توآپؑ کےمقام ومرتبےپرہرگزکوئی آنچ نہیں آنی تھی لیکن امام حسینؑ کوتوہمارےلئےمثال قائم کرناتھی ،سوانہوں نےکی اورخانوادہ رسالت مابﷺ کےاسوہ کورہتی دنیاتک ایک مثال بناکرچھوڑگئے۔ آج ہم میں سےکتنےہیں جواپنےاسلاف کےکردارکواپناناتودرکنار،اس کی کوشش ہی کرتےہیں؟

 اس مختصرسی تمہیدکامقصد خودکواورپڑھنےوالوں کومحض یہ باورکراناہےکہ کیایہی وہ کردارہےجسےلیکرہم روزمحشراپنےآقائےمحترم ﷺ کےحضورپیش ہونگے؟ ایساتوسوچنابھی محال ہے۔ ہماری منافقت کاتویہ حال ہےکہ بیرون ملک جاتےہیں تواپنےملک کےخلاف کسی کی ذراسی بات پرآگ بگولاہوجاتےہیں لیکن عملاًہروہ کام کرتےہیں جومادروطن کی بدنامی ورسوائی کاباعث بنے۔ امریکی تویہاں تک کہتےہیں کہ ہم پاکستانی امریکی ویزےکےلئےاپنی ماوں تک کوبیچ سکتےہیں ۔ سننےمیں یہ گالی بہت بری لگتی ہےلیکن ذرادیرکوٹھنڈےدل سےسوچیں ایساصرف ہمیں ہی کیوں کہاگیا؟ پتانہیں آپ کیاسوچ رہےہیں لیکن میں تواتناجانتاہوں کہ ہم بحیثیت قوم کرپٹ ہیں،ذراذراسےفائدےکےلئےاپناایمان بیچنےمیں دیرنہیں لگاتے،قانون پرعمل کرنااپنی توہین سمجھتےہیں ۔ جس قوم کےشریف اورمہذب لوگوں کےجنازےچھوٹےاوربدمعاشوں کےجنازےبڑےہونےشروع ہوجائیں توسمجھ لیں وہ قوم بہت جلداللہ تعالیٰ کی پکڑمیں آنےوالی ہے۔ نہ ہم اپنےدین سےمخلص ہیں، نہ ہی ہمیں اپنےوطن سےپیارہے۔اورتواورہم تواپنےآپ سےبھی ایماندارنہیں ۔ کرداروعمل کی انہی کمزوریوں سےفائدہ اٹھاکردشمن ہمیں کمزورسےکمزورترکرتاجارہاہےاورہم ہیں کہ اپنامحاسبہ کرنےکی بجائےدوسروں کی برائیاں گننےمیں لگےہیں ۔

خرد نے کہہ بھی دیالاالہ توکیاحاصل

دل ونگاہ مسلماں نہیں توکچھ بھی نہیں

Author: Muhammad Zaheer

The author is a senior journalist. He is currently working for a news channel.

تازہ ترین

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انوکھابیوٹی پارلر : لوگ دیکھتےہی آپ پرمرمٹیں گے

اسی موضوع پرگزشتہ تحریرمیں اپنےایک دوست سےیہ سوال پوچھا تھاکہ کیادنیامیں کوئی ایسابیوٹی پارلربھی

By : Muhammad Zaheer
30 Sep 2018

اپنےپیچھےپڑجائیں

کہنےکوتوواقعی بہت عجیب بات ہےلیکن سچ ہےکہ نوکری کرنےکےبیس سال بعدمجھ پریہ رازافشاہواکہ &rs

By : Muhammad Zaheer
30 Sep 2018

کامیاب ہوناچاہتےہیں؟

 کامیابی کسےاچھی نہیں لگتی ؟ ہرکوئی اپنےاپنےشعبےمیں کامیاب ترین انسان بنناچاہتاہےلیکن

By : Muhammad Zaheer
30 Sep 2018