Enjoy The Best News and Blogs
بہترین خبریں ، بلاگ اور تجزئیے

" - صحافت اور قوموں کا زوال ایک ساتھ ہوتا ہے"

Failure is word unknown to me ...

         

( تلاش کریں )

Shortcut( شارٹ کٹ )

نماز میں دھیان بھٹکنےسےکیسےبچیں؟

27 Aug 2019 87

  اسلام علیکم دوستو ۔۔ فرض کریں آپ کےانتہائی قریبی اوربہترین دوست آپ کواپنےگھرکھانےپربلائیں ۔ دوست کےہاں پہنچنےپرآپ کاپرتپاک استقبال کیاجائےاورآپکےآگےدسترخوان پرانواع واقسام کےکھانےچن دئیےجائیں ۔ کھاناشروع ہونےسےپہلےدوست آپ سےگفتگوکرناچاہے،آپ کاحال احوال جانناچاہےلیکن آپ کادھیان اپنےدوست کی بجائےکہیں اورہو، دوست کوئی بات کرنےکی کوشش کرےتوآپ کی طرف سےاسےکوئی جواب نہ ملےکیونکہ آپ کاصرف  جسم وہاں لیکن دماغ کہیں اورہے۔ ایسےمیں تنگ آکرمیزبان کہیں چلاجائےاورآپ جب ہوش میں آئیں توکمرےمیں خودکواکیلاپائیں اورسامنےبچھاہوادسترخوان بھی خالی ملے،سوچئےکیاجذبات  اوراحساسات ہونگےآپ کےاس وقت ۔۔

 اب آئیےذرااسی سچوئیشن کوایک اورزاوئیےسےدیکھنےاورپرکھنےکی کوشش کرتےہیں ،ہم میں سےاکثرلوگ جب نمازپڑھتےہیں توزیادہ ترکادھیان نمازکی بجائےکہیں اورہی ہوتاہے۔ اگرمیں غلط نہیں تونمازمیں دومقامات ایسےآتےہیں جب ہم سےاکثرلوگ پوری طرح اپنےرب کی طرف متوجہ ہوتےہیں ،ایک جب امام صاحب تکبیرکےبعداللہ اکبرکہتےہیں اوردوسرےجب وہ اسلام علیکم ورحمتہ اللہ پڑھ کرنمازختم کرتےہیں ۔ ان دومقامات کےدرمیان اکثرنمازیوں کادھیان شایدکہیں اورہی ہوتاہے ۔ یہی وجہ ہےکہ بازاوقات جب امام صاحب سےنمازمیں کوئی بھول چوک ہوجائےتواکثرنمازیوں کواس کاپتانہیں ہوتا،کوئی ایک آدھ نمازی ہی امام صاحب کولقمہ دیکرانہیں اپنی غلطی کااحساس دلاتاہے ۔ ظاہرہےجب ہم ذہنی طورپرنمازمیں حاضرہی نہیں توہمیں کیسےپتاچلےگاکہ کہاں امام صاحب سےکوئی بھول چوک ہوئی ۔  

دوستو، ذراایک لمحےکوسوچئےکہ وہ رب تعالیٰ جس نےہمیں اپنےگھرنمازکیلئےبلایااورجوہم پراپنی رحمتوں کی بارش کرنےکاکوئی موقع ہاتھ سےجانےنہیں دیتا،جوہماری توبہ قبول کرنےکیلئےہمہ وقت تیاربیٹھاہے،جوہمیں سترماوں سےزیادہ پیارکرتاہے،جس کی عطاکی ہوئی انواع واقسام کی نعمتیں ہم روزانہ استعمال کرتے،ان سےفائدہ اٹھاتےہیں اورجوانتہائی مہربان اوررحم کرنےوالاہے،ہمارےبڑےسےبڑےاورسنگین سےسنگین گناہ پربھی ہماری پکڑنہیں کرتابلکہ باربارہمیں رجوع کرنےاورتوبہ کرنےکاموقع دیتاہے،وہ رب جب اپنےبندےکوخودسےغافل اوربےگانہ پاتاہےتوسوچیں اس کےدل پرکیاگزرتی ہوگی؟

 نمازمیں دھیان کابھٹک جاناہم لوگوں کیلئےمعمول کی بات ہےاوراکثراسےشیطان کےکھاتےمیں ڈال کرخودکوبری الذمہ قراردےڈالتےہیں ۔ حالانکہ ہم یہ نہیں سوچتےکہ وہ شیطان توہمیں نمازپڑھنےسےبھی روکتاہےلیکن ہم وہاں بھی تواسےشکست دیکرنمازپڑھنےمسجدمیں آگئے۔ تواگرمسجدکےباہرشیطان کوہراسکتےہیں تومسجدمیں اورنمازکےاندرکیوں نہیں؟ میں کبھی کبھی خودسےسوال کرتاہوں کہ حالت نمازمیں رب العالمین سےبظاہرانتہائی قریب ہونےکےباوجودہم اصل میں اس سےبہت دورہوجاتےہیں ، تو جب ہم نمازمیں نہیں ہوتےتب اللہ کریم سےکتنادورچلےجاتےہونگے؟ دوستو،یہ وہ باتیں جن پرغورکرناہم ضروری نہیں سمجھتے۔

 چلئے،ہم نےمسئلےکی نشاندہی توکرلی،اب آتےہیں اس کےحل کی طرف ۔

 میں اپنےذاتی تجربےسےکچھ باتیں آپ دوستوں سےشئیرکرناچاہتاہوں ۔ میری دانست میں نمازمیں دھیان قائم رکھنےاوربھٹکنےسےبچانےکیلئےہمیں چند ایک چھوٹی چھوٹی باتوں پرآج ہی سےعمل شروع کردیناچاہیے ۔

 پہلی بات : جب نمازکیلئےاذان دی جائےتواسی وقت آپ نمازکی تیاری شروع کردیں ۔ مثال کےطورپرکپڑےوغیرہ بدلنےاوراستنجاکرنے۔ کوشش کریں کہ گھرسےاچھی طرح سےوضوع بناکرمسجدکی طرف چلیں اورراستےمیں ذکراذکار،توبہ استغفارکاسلسلہ جاری رکھیں ۔ مسجدمیں سنتوں کی ادائیگی کےبعدجماعت میں وقت ہےتوفارغ مت بیٹھیں بلکہ ہوسکےتوقرآن پاک کی تلاوت کرتےرہیں ۔ جیسےہی جماعت کیلئےتکبیرکہی جائےتوصف میں شامل ہوکردل ہی دل میں اللہ پاک سےرحم اورنمازمیں خشوع وخضوع کی دعاکریں ۔ اورہاں ، نمازکی نیت کوبھی اپنامعمول بنائیں ۔  میرےخیال میں یہ وہ ضروری ہوم ورک ہےجونمازسےپہلےکرلیاجائےتونمازکالطف دوبالاہوجاتاہے۔

 دوسری  بات : کوشش کیجئےکہ نمازتلاوت والی ہوتوآپ اس بات پرتوجہ مرکوزرکھیں کہ امام صاحب نےکونسی سورۃ پہلی رکعت اورکونسی دوسری رکعت میں تلاوت کی ۔ یعنی نمازختم ہوتوآپ کویادہوناچاہیےکہ امام صاحب نےنمازمیں کونسی سورتوں کی تلاوت کی ۔ سورتوں کانام نہیں یادتوالفاظ ضرورذہن میں ہونےچاہیئں ۔

تیسری بات : دوران نمازرکعتوں کا ضرور دھیان رکھیں تاکہ اگرکبھی امام صاحب سےبھول چوک ہوجائےتوآپ انہیں لقمہ دےسکیں ، لیکن خیال رکھیں کہ لقمہ صرف اسی صورت میں دیں جب آپ کوسوفیصدیقین ہو ۔

چوتھی بات : دوران نماز رکوع و سجود میں ادب اورلحاظ کاخاص خیال رکھیں ۔ رکوع وسجودکےکلمات کی ٹھہرٹھہرکردرست تلفظ کےساتھ ادائیگی یقینی بنائیں ۔ آپ نےسناہی ہوگاکہ ملتاہےکیانمازمیں ، سجدےمیں جاکےدیکھ

 تودوستویہ تھیں نمازکی ادائیگی کےحوالےسےچند ضروری باتیں جوآپ سےشئیرکرناضروری سمجھتاتھا ۔ باقی بات وہیں آکرختم ہوتی ہے کہ ہم نمازکاانعام پاناچاہتےہیں تواپنےسجدوں کوبہتربناناہوگا ، اللہ تعالیٰ ہم سب کودین سمجھنےاوراس پرعمل کرنےکی توفیق عطافرمائے، آمین ۔

نوٹ : مضمون نیک نیتی سےلکھا، اگرکہیں بھولےسےکوئی چوک یاگستاخی ہوئی ہوتوپیشگی معافی چاہتاہوں ۔ کوئی دوست اس سلسلےمیں مزیدرہنمائی کرناچاہےتوبہت خوشی ہوگی 

Author: Muhammad Zaheer

The author is a journalist. He is currently working for a news channel.

Read More From: Muhammad Zaheer

تازہ ترین

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انوکھابیوٹی پارلر : لوگ دیکھتےہی آپ پرمرمٹیں گے

اسی موضوع پرگزشتہ تحریرمیں اپنےایک دوست سےیہ سوال پوچھا تھاکہ کیادنیامیں کوئی ایسابیوٹی پارلربھی ہےجولوگو
By : Muhammad Zaheer
30 Sep 2018

کامیاب ہوناچاہتےہیں؟

 کامیابی کسےاچھی نہیں لگتی ؟ ہرکوئی اپنےاپنےشعبےمیں کامیاب ترین انسان بنناچاہتاہےلیکن ایساکیوں ہےکہ کام
By : Muhammad Zaheer
30 Sep 2018

نماز : ایک حیرت انگیز عبادت

آپ نےوہ شعرتوسناہوگا کہ :                         
01 Jul 2019

لومیرج کاافسوسناک انجام ۔ بس اتنی سی بات پر؟

دوستو،آج میں جوکہانی آپکوسنانےجارہاہوں ، وہ بظاہرتوایک عام سی کہانی ہےلیکن اگرآپ گہرائی میں جاکردیکھیں
By : Muhammad Zaheer
03 Jul 2019