News Makers

پشاوردھماکا :-دیرکالونی پشاورکےمدرسےمیں دھماکا،7افرادشہید،112سےزائدزخمی
پشاوردھماکا :-دھماکاٹائم ڈیوائس کےذریعےکیاگیا ، پولیس حکام
پشاوردھماکا :-دھماکےکےوقت مدرسےکےہال میں ایک ہزارسےزائدافرادہال میں موجودتھے
پشاوردھماکا :-دھماکاخیزموادمیں چھرےبھی تھے،یہ موادایک بیگ میں رکھاگیاتھا ، اےآئی جی
پشاوردھماکا :-دھماکاکسی بڑےمنظم گروپ کی کارروائی لگتاہے ، اےآئی جی
پشاوردھماکا :-دھماکےکی جتنی مذمت کی جائےکم ہے ، وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز
پشاوردھماکا :-دھماکےمیں بیرونی ہاتھ کوخارج ازامکان قرارنہیں دیاجاسکتا ، کامران بنگش
پشاوردھماکا :-پشاور دھماکے نے انتہائی رنجیدہ کردیا ہے: مریم نواز
پشاوردھماکا :-جن ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں، انکے دُکھ کا تصور اور ازالہ ممکن نہیں،مریم نواز
شہبازشریف :-شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست خارج
شہبازشریف :-نیب کی درخواست پرسپریم کورٹ کے2رکنی بنچ نےسماعت کی
شہبازشریف :-مشکوک ٹرانزیکشنز کرپشن کے زمرے میں نہیں آتیں،سپریم کورٹ
شہبازشریف :-جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کی تشریح کی جاچکی،جسٹس منیب اختر

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
320463
  • اموات 6601
  • سندھ 140756
  • پنجاب 101014
  • بلوچستان 15577
  • خیبرپختونخوا 38427
  • اسلام آباد 17526
  • گلگت بلتستان 3965
  • آزاد کشمیر 3198

 

نوازشریف کااےپی سی سےخطاب : عوام کاملےجلےردعمل کااظہار

نوازشریف کااےپی سی سےخطاب : عوام کاملےجلےردعمل کااظہار
اپ لوڈ :- بدھ 07 اکتوبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 69

ویب ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کےسربراہ نوازشریف کی اپوزیشن کی آل پارٹیزکانفرنس اور ن لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی میں کی گئی تقاریرپرگیلپ پاکستان نےعوامی رائےپرمشتمل ایک سروےکیاہے۔ 
 
سروےمیں ملک کے100اضلاع سے شماریاتی طور پر منتخب 1500 افراد نے حصہ لیا ۔
 
سروےکےمطابق ہر5 میں سے1پاکستانی یعنی 21فیصد نے اے پی سے میں نواز شریف کاخطاب سننےکی تصدیق کی جبکہ 79 فیصدنےخطاب نہ سننےکا بتایا ۔ جن افراد نےخطاب سنا،ان سےمزید پوچھا گیاکہ کیا آپ نوازشریف کےخطاب میں اختیارکیے گئےعمومی موقف کی حمایت کرتےہیں ؟
 
اس پرعوامی آراء منقسم نظر آئی اور ہر 3 میں سے 1 پاکستانی یعنی 33 فیصد نے خطاب میں اپنائے کیے گئے عمومی موقف پر نواز شریف کی حمایت کی جبکہ 39 فیصد نےاس موقف کومسترد کردیا ، 24 فیصد نے اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جبکہ 4 فیصد نے اس پر کوئی رائے دینے سے گریز کیا ۔
 
البتہ سروے میں نواز شریف کے اس موقف سے 47 فیصد نے متفق ہونے کا کہا جس میں انہوں نے موجودہ وزیر اعظم عمران خان پر ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا جبکہ 41فیصد نے ان کے الزام کو غلط قرار دیا، 12 فیصد نے اس پر کوئی رائے دینے سےگریز کیا۔
 
گیلپ پاکستان نے عوام سے یہ سوال بھی کیا کے کیا نواز شریف کو پاکستان واپس آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے یا نہیں ؟تو جواب میں عوام کی اکثریت یعنی 78فیصد نے نواز شریف کو پاکستان واپس آکر مقدمات کا سامنا کرنے کا مشورہ دیا جبکہ15فیصد نے اس کے برعکس رائے دی ، 7فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا ۔۔
 
اکیاون فیصدپاکستانیوں نےفوج کےسیاست سےدوررہنےکےنوازشریف کےموقف کی حمایت کی جبکہ 40 فیصد اس رائےسےغیرمتفق نظر آئے۔

ٹیگز

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.