News Makers

پشاوردھماکا :-دیرکالونی پشاورکےمدرسےمیں دھماکا،7افرادشہید،112سےزائدزخمی
پشاوردھماکا :-دھماکاٹائم ڈیوائس کےذریعےکیاگیا ، پولیس حکام
پشاوردھماکا :-دھماکےکےوقت مدرسےکےہال میں ایک ہزارسےزائدافرادہال میں موجودتھے
پشاوردھماکا :-دھماکاخیزموادمیں چھرےبھی تھے،یہ موادایک بیگ میں رکھاگیاتھا ، اےآئی جی
پشاوردھماکا :-دھماکاکسی بڑےمنظم گروپ کی کارروائی لگتاہے ، اےآئی جی
پشاوردھماکا :-دھماکےکی جتنی مذمت کی جائےکم ہے ، وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز
پشاوردھماکا :-دھماکےمیں بیرونی ہاتھ کوخارج ازامکان قرارنہیں دیاجاسکتا ، کامران بنگش
پشاوردھماکا :-پشاور دھماکے نے انتہائی رنجیدہ کردیا ہے: مریم نواز
پشاوردھماکا :-جن ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں، انکے دُکھ کا تصور اور ازالہ ممکن نہیں،مریم نواز
شہبازشریف :-شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست خارج
شہبازشریف :-نیب کی درخواست پرسپریم کورٹ کے2رکنی بنچ نےسماعت کی
شہبازشریف :-مشکوک ٹرانزیکشنز کرپشن کے زمرے میں نہیں آتیں،سپریم کورٹ
شہبازشریف :-جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کی تشریح کی جاچکی،جسٹس منیب اختر

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
320463
  • اموات 6601
  • سندھ 140756
  • پنجاب 101014
  • بلوچستان 15577
  • خیبرپختونخوا 38427
  • اسلام آباد 17526
  • گلگت بلتستان 3965
  • آزاد کشمیر 3198

 

کیاکسی ریپسٹ کونامردبنانےسےمسئلہ حل ہوجائےگا ؟

کیاکسی ریپسٹ کونامردبنانےسےمسئلہ حل ہوجائےگا ؟
اپ لوڈ :- جمعہ 18 ستمبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 80

 آج ہم اپنی بات کاآغازٹیپوسلطان کےمشہورقول سےکرتےہیں کہ شیرکی ایک دن کی زندگی گیدڑکی سوسالہ زندگی سےبہترہے۔ دوستوبڑےلوگوں کی باتیں چونکہ بڑی ہوتی ہیں اس لئےان کےبہت سےمطلب اورتشریحات پیش کی جاسکتی ہیں ۔ اس قول سےمیں نےاپنےمطلب کی جوبات نکالی ہےوہ یہ ہےکہ آپ اپنی زندگی میں اگرایک دن بھی شیروں والاکام کرگئےتوسمجھیں آپ نےدنیامیں آنےکاحق اداکردیا۔ 

 

شیروں والاکام کرنےسےہرگزمیری مرادیہ نہیں کہ آپ خدانخواستہ کسی کوکوئی نقصان پہنچائیں بلکہ میراکہنےکامطلب یہ ہےکہ آپ نےکوئی ایساکام کیاہےکہ جس سےآپ کاسینہ فخرسےپھول جائےاورآپ کےچاہنےوالےتوچھوڑئیےآپ کےدشمن بھی داددئیےبغیرنہ رہ سکیں۔ جیسےکہ وہ شخص جس نےاس رات موٹروےپرخاتون سےدست درازی کرنےوالوں کودیکھالیکن رکنےاورخاتون کی مددکرنےکی بجائےوہاں سےجانےہی میں عافیت جانی۔ تھوڑی دیرکیلئےسوچئےکہ یہ شخص دل بڑاکرکےپولیس کےآنےتک وہاں رکتااورشورمچاکریاکسی اورطریقےسےڈاکووں کواپنی موجودگی کااحساس دلاتاتوہوسکتاہے ہےکہ خاتون کی نقدی اورپیسہ تولٹ جاتالیکن اس کی عزت بچ جاتی ۔ ممکن ہےکچھ عرصےبعداس شخص کواحساس ہوکہ اسےوہاں رک کرخاتون کی مددکرنی چاہیےتھی لیکن وہ کہتےہیں کہ منہ سےنکلےالفاظ، کمان سےنکلاتیراورگزراہواوقت کبھی واپس نہیں آتے۔ 

 

دوستو زندگی میں چندلمحےایسےہوتےہیں جوآپ کی پوری زندگی پربھاری ہوتےہیں ۔۔ جیسےکہ وہ لمحہ جس میں اس شخص نےدودرندوں کوایک نہتی عورت کونوچتےہوئےدیکھالیکن اس خاتون کوبچانےکی بجائےوہاں سےچلےجانےمیں ہی عافیت جانی ۔ اب ایک لمحےکیلئےفرض کریں کہ یہ شخص اللہ کانام لیکروہاں رکتااوراس خاتون کوبچانےکی کوشش کرتا ۔۔ تویقیناساری زندگی شیروں کی طرح زندہ رہتا۔ 

چلئےاب تھوڑاآگےبڑھتےہیں ۔ اس کیس کی سنگینی کومدنظررکھتےہوئےاورمستقبل میں ایسےواقعات کی روک تھام کیلئےحکومت نےتجویزپیش کی ہےکہ کیوں نہ ایساقانون بنادیاجائےکہ معصوم بچوں اورخواتین سےزیادتی کےمرتکب افرادکومردانہ صلاحیت سےہی محروم کردیاجائے۔ اب حکومت توپتانہیں ایساکرپاتی ہےیانہیں ۔۔ لوگوں نےالبتہ قانون بننےسےپہلےہی اس پرعملدرآمدشروع کردیاہے۔۔ جی ہاں ہربنس پورہ میں ایک خاتون نےکسی بات پرناراض ہوکراپنےآشناکانازک عضوکاٹ ڈالا۔ اس سےظاہرہوتاہےکہ حکمرانوں کوسوچ سمجھکربات کرنی چاہیے۔ ویسےمجھےایک سمجھ نہیں آرہی کہ خواتین سےزیادتی کرنےوالےمردوں کونامردکردیاجائےگالیکن مردوں سےزیادتی کرنےوالی خواتین کوکیاسزادی جائےگا؟اس حوالےسےبھی قانون سازی کی ضرورت ہےورنہ اسے جینڈرڈسکریمینیشن کہاجائےگا۔ 

آخرمیں میراآپ سب سےسوال ہےکہ کیاایک ریپسٹ کوخسی کرنےسےہمارامعاشرہ اس سنگین جرم سےپاک ہوجائےگا؟اورکیامردکوبطورسزاخسی کرکےدوبارہ اسی معاشرےمیں چھوڑدیناٹھیک ہوگا؟یہ شخص اگرمعاشرےسےانتقام لینےپراترآیاتو؟ یہ اوراس طرح کےاوربھی بہت سےسوالات ہیں جن کاجواب ہمیں تلاش کرناہےاوراپنےمعاشرےکوریپ یاگینگ ریپ جیسےسنگین جرائم سےپاک کرنےکیلئےسزاوں کےعلاوہ بھی بہت کچھ کرناہوگا۔ صرف سزاکافی نہیں ۔ 

................

 

ٹیگز

Muhammad Zaheer

The author is a journalist. He is currently working for a news channel.

Muhammad Zaheer مزید تحریریں

Muhammad Zaheer

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.