News Makers

عسکری قیادت :-ملکی سیاسی معاملات سےکوئی لینادینانہیں ، عسکری قیادت
عسکری قیادت :-عسکری قیادت نےہمیشہ خودکوسیاسی معاملات سےدوررکھنےپرزوردیا
عسکری قیادت :-الیکشن ریفارمز ، نیب و سیاسی معاملات سےکوئی لینادینانہیں ، عسکری قیادت
عسکری قیادت :-گزشتہ روزشیخ رشیدنےپارلیمانی لیڈرزکی عسکری قیادت سےملاقات کی تصدیق کی تھی
عسکری قیادت :-الیکشن ریفارمز، نیب و سیاسی معاملات سےمتعلق تمام کام سیاسی قیادت نےکرنےہیں،عسکری قیادت

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
303089
  • اموات 6393
  • سندھ 132591
  • پنجاب 97946
  • بلوچستان 13690
  • خیبرپختونخوا 37140
  • اسلام آباد 15984
  • گلگت بلتستان 3297
  • آزاد کشمیر 2441

 

اقتدارسےنکالےجانےپرعمران خان کیاکرینگے؟

اقتدارسےنکالےجانےپرعمران خان کیاکرینگے؟
اپ لوڈ :- ہفتہ 15 اگست 2020
ٹوٹل ریڈز :- 67

عمران خان کو جس طرح حکومت میں لایاگیاہے،اگراسی طرح انہیں نکال دیاگیاتوممکنہ طورپران کاردعمل کیاہوگ ؟ یہ وہ سوال ہےجس کاجواب بہت کم لوگوں نےدیاہےیایوں کہہ لیں کہ بہت کم لوگوں نےاس سوال کےجواب پرسنجیدگی سےغورکیاہے۔ عموماً لوگوں کاخیال ہےکہ ادھرعمران خان کونکالاجائےگااورادھروہ خاموشی سےبنی گالہ کی بھول بھلیوں میں کہیں گم ہوجائیں گے؟ 
 
پاکستان کےدومعروف صحافی طلعت حسین اور اعزازسید کےمطابق عمران خان کواقتدارسےنکالاگیاتوہرگزچپ نہیں بیٹھیں گےبلکہ ایساردعمل دیں گےتوکسی کےوہم وگمان میں بھی نہیں ہوگا۔اس خدشےکااظہارکچھ عرصہ پہلےاپنی ایک یوٹیوب ویڈیومیں جناب طلعت حسین نےکیاتھا۔ ان کےخیال میں اقتدارسےمحرومی پرعمران خان ہرگزچپ نہیں بیٹھیں گے،نہ ہی وہ اپنےعلاوہ تحریک انصاف میں کسی کووزیراعظم کےعہدےپربرداشت کریں گے۔ طلعت حسین کےبقول حکومت سےنکالےجانےپرعمران خان وہ شوربرپاکرینگےکہ لوگ کانوں میں انگلیاں دبالیں گے ۔ 
 
طلعت حسین کےبعدجنگ اورجیونیوزکےاعزازسیدوہ دوسرےسینئرصحافی ہیں جن کاخیال کافی حدتک طلعت حسین سےملتاجلتاہے۔ روزنامہ جنگ کےادارتی صفحہ پرہفتہ بروز15اگست کوشائع ہونےوالےبعنوان : کیاعمران خان کواقتدارسےنکالاجاسکتاہے؟ میں لکھتےہیں: 
 
۔۔ عمران خان کو اقتدارسے نکالنے کی خواہشمند اب صرف اپوزیشن ہی نہیں ہے بلکہ کئی طاقتور بھی ہیں، واضح راستہ مگر سجھائی نہیں دے رہا۔ عمران کی اقتدارسے بے دخلی دو بنیادی نکات کے اردگرد گھومتی ہے۔ اول یہ کہ متبادل کون ہوگا ؟ دوئم یہ کہ اقتدارسے بے دخلی پرعمران خان کا ردعمل کیا ہوگا؟ پچھلے دنوں ایک سرکاری افسر نے ایک سینیٹرسے غیر رسمی ملاقات میں بتایا کہ جناب ہم عمران خان سے تنگ ہیں مگر ہمیں ڈر ہے کہ یہ شخص کہیں کوئی سخت ردعمل ہی نہ دے دے اسلئے ہم دیکھو اورانتظارکرو کی پالیسی پرگامزن ہیں۔ اس واقعے کی بہت سی تفصیلات ہیں مگر صرف اوپر درج مختصربات پر انحصارکررہا ہوں تاکہ بتا سکوں کہ طاقتورلوگ بھی عمران کو نکالنے کے بارے میں پریشان ہیں کیونکہ شاید موجودہ حکومت ان کے گلے میں پھنسی ایک ایسی ہڈی بن چکی ہے جو نگلی جارہی ہے نہ اگلی۔ مجھے نہیں علم کہ عمران خان کو اقتدارسے چلتا کرنے کے لیے کیا جانے والا وارکیا ہوگا ؟کامیاب ہوگا یا وار خالی جائے گا لیکن میں یہ بات ضرورجانتا ہوں کہ عمران خان کسی صورت بھی اقتدارسے بے دخلی کے بعد چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔۔
 
 
 
 
 
 

Muhammad Zaheer

The author is a journalist. He is currently working for a news channel.

Muhammad Zaheer مزید تحریریں

Muhammad Zaheer

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.