News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
274289
  • اموات 5842
  • سندھ 118311
  • پنجاب 92073
  • بلوچستان 11601
  • خیبرپختونخوا 33397
  • اسلام آباد 14884
  • گلگت بلتستان 1989
  • آزاد کشمیر 2034

 

عمران خان نےمیرشکیل الرحمان کےساتھ احسان فراموشی کی ، حسن نثار

عمران خان نےمیرشکیل الرحمان کےساتھ احسان فراموشی کی ، حسن نثار
اپ لوڈ :- اِتوار 26 جولائی 2020
ٹوٹل ریڈز :- 63

 ویب ڈیسک ۔۔
 
عمران خان کااحتساب نتیجہ خیزثابت نہیں ہوا ۔ اس نےنوازشریف اورزرداری کواندرتوکیالیکن باہرکیانکلا؟ یہ کہنادرست نہیں کہ عمران خان کوٹیم بری ملی ، کیونکہ ٹیم اگرواقعی بری ہےتوٹیم بنائی کس نےہے؟ تحریک انصاف کےساتھ میرےتعلق کاپہلاحصہ امیدپرمشتمل تھالیکن اس تعلق کادوسرااورموجودہ دورامیداورمایوسی کےدرمیان لڑھکتےپنڈولم کی طرح ہے ۔۔ ان خیالات کااظہارمعروف کالم نگارحسن نثارنےجیونیوزکےپروگرام جرگہ میں اینکرسلیم صافی کےساتھ گفتگوکےدوران کیا ۔۔
 
حسن نثارکاکہناتھاکہ عمران خان سرپرائزدینےوالاآدمی ہےشایدکچھ کرکےدکھادےلیکن بات یہ ہےتحریک انصاف سےتعلق رکھنےوالےبہت سےلوگ جومیرےپاس آتےہیں مزیدڈپریس کرکےہی جاتےہیں ۔ مجھےلوگ راستےمیں روک روک کرپوچھتےہیں کہ یہ حکومت کیاکررہی ہے؟
 
بھٹوصاحب سیاست میں میری پہلی محبت تھےلیکن یہ محبت بچپن کی محبت تھی اورعمران خان سےمیراپیاربڑھاپےکی چھت جیساہے۔ پیپلزپارٹی سےمیراعشق محترمہ کی پہلی حکومت تک برقراررہااورمیں نےاپنی زندگی کی پہلی اورآخری جیل بھی پیپلزپارٹی کیلئےکاٹی ۔ 1996میں بی بی کی وطن واپسی پرایک دوست کےمیگزین کانام سٹوڈیوسےبدل کرزنجیررکھااورچاروں صوبوں کی زنجیرنامی نعرہ ہماراہی دیاہواتھا ۔۔ پیپلزپارٹی کےاخبارمساوات کاایڈیٹربناتوپی پی کےلوگوں کوقریب سےدیکھنےکاموقع ملااوربہت مایوس ہوا۔
 
پاکستان کی سیاست میں ایک بی بی ہے،دوسرابابوہے ۔ ایک کھڈاہےدوسری کھائی ہے۔ ایک لوٹ مارکاصنعتی تودوسرافیوڈل چہرہ ہے۔ عمران خان سےمحمدعلی درانی سےملوایا،پھریہ قربتیں بڑھتی گئیں ۔ لیکن عمران خان سےمحبت اس کےہیروہونےکی وجہ سےنہیں بلکہ ن لیگ اورپی پی سےنفرت کی وجہ سےتھی ۔ 
 
تحریک انصاف میں ایک دوراایساآیاجب این جی اوٹائپ لوگ عمران خان کےگردجمع ہوگئے،یہ لوگ تواچھےتھےلیکن یہ تھےسٹیٹس کوکی علامت ۔ اسی لئےتحریک انصاف سےبھی پیچھےہٹ گیااوران کےخلاف بھی لکھناشروع کردیا۔ پھرحفیظ اللہ نیازی مجھےمناکردوبارہ پی ٹی آئی میں لےآئےاورمیں پھرپارٹی میں عمران خان کےساتھ سرگرم ہوگیا۔
 
شریف برادران جب تک جلاوطن تھے، ان کےخلاف ایک لفظ نہیں لکھا ، شہبازشریف جلاوطنی کےدنوں میں مجھ سےرابطےمیں تھے،وہ بندہ میرےپاس بھیجتےتھےکہ کیایہ کام کرسکےگا،اورمیں ان کونیک نیتی سےمشورہ دیتا۔ راناثنااللہ کوجب اغواکیاگیااوران کواکیس زخم لگائےگئےتومیں نےکالم لکھاتھا21توپوں کی سلامی ۔ 
 
وہ دونوں پارٹیاں ملک اجاڑکرچلی گئی ہیں اوراب ان کوسمجھ نہیں آرہاکہ کرناکیاہے؟ یہ کبھی ادھربھاگ رہےہیں توکبھی ادھر ۔۔ 
لگتاہےکہ کنفیوژن ہےحکومتی صفوں میں ۔ 
 
حسن نثارنےکہاکہ اب بھی اگرمجھےکسی میں دم یاجان نظرآئی تومیں ایک بارپھرجواکھیلوں گا ۔۔ پی ٹی آئی کےحوالےسےمیرااندازہ غلط نکلا۔۔ عام انسان ہیں اندازوں کی غلطی ہوجاتی ہے۔صافی صاحب ،آپ کاتیرنشانےپرلگااورمیراذراچوک گیا۔۔
 
عمران خان کولوگ پانچ سال بھگتیں اوریہ بھی اپناشوق پوراکرلیں ۔۔ پانچ سال کےبعدانہیں کوئی بہانہ بنانےکاموقع نہیں ملےگا۔ 
 میرشکیل نےکبھی مجھےعمران خان کےخلاف ایک لفظ لکھنےکیلئےنہیں کہا۔ جنگ اورجیونےعمران خان پراحسان کیااورجواب میں اس نےجوکیاوہ احسان فراموشی ہے۔ 
..............
Imran Khan ke U-Turns ki kahani iss video mein..
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.