News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
274289
  • اموات 5842
  • سندھ 118311
  • پنجاب 92073
  • بلوچستان 11601
  • خیبرپختونخوا 33397
  • اسلام آباد 14884
  • گلگت بلتستان 1989
  • آزاد کشمیر 2034

 

گجر بھائیوں سےمعذرت کےساتھ ۔۔۔

گجر بھائیوں سےمعذرت کےساتھ ۔۔۔
اپ لوڈ :- جمعرات 11 جون 2020
ٹوٹل ریڈز :- 83

ہمارےہاں یوں تودرجنوں بلکہ سینکڑوں برادریاں ہیں لیکن گجربرادری اپنی مثال آپ ہے۔۔ اس حیران کن برادری کوقدرت نےان گنت خوبیوں سےنوازاہے۔ نڈراوربہادرہیں ، لڑاکےاورجنگجوہیں ، دکھنےمیں ان پڑھ گنوارلیکن حقیقت میں بلاکےذہین اورچالاک ہیں ، کاروباری ایسےکہ سادہ لوح عوام کوسادہ پانی بھی سوروپےلٹرمیں مسلسل بیچےچلےجارہےہیں ۔ یہ کہناغلط نہ ہوگاکہ پاکستان میں یاماہاکمپنی کاپہیہ اسی قوم کےدم قدم سےگھوم رہاہے۔ صبح صبح اپنی موٹرسائیکلوں پردودھ سےبھرےکین لادکرایسےفراٹےبھرتےہیں جیسےکوئی لڑاکاطیارہ اپنےونگزپرہتھیارلگاکردشمن کےعلاقےمیں بمباری کرنےنکلتاہے۔ ایک سٹیج ڈرامےکےدوران کامیڈین نےدوسرےکوجگت لگاتےہوئےکہاکہ : گجربنناکیڑامشکل اے، چاردن ناں نائو تےبندہ آپےای گجربن جاندااے۔ یعنی گجربنناکونسامشکل کام ہے،بندہ چاردن نہ نہائےتوخودہی گجربن جاتاہے۔ اس جگت  کومیں اس کامیڈین کی کم علمی اورکندذہنی قراردوں گاکیونکہ اسےپتاہوناچاہیےکہ جس قوم کی زیادہ ترخوبیاں خفیہ ہوں اس کانہانابھی ظاہری نہیں باطنی ہوتاہے۔ ویسےبھی جس شخص کےدن کاآھاحصہ کسی ، دریا،نہریاچھپڑکےکنارےگزرتاہواسےنہانےکیلئےکہناسورج کوچراغ دکھانےکےمترادف ہے۔
 
 گجروں کےنام بھی بڑےعجیب ہوتےہیں ۔۔ میرامطلب ہےکہ نام توٹھیک ہی ہوتےہیں انہیں بگاڑکرعجیب بنادیاجاتاہے۔ جیسےگجربرادری کاایک بہت ہی کامن اورہاوس ہولڈنیم ہے ۔۔ اسلم گجر۔۔جسےبگاڑکراچھاگجربنادیاجاتاہے۔ اب اچھاتواچھاہی ہےلیکن حیرت انگیزطورپراس نام کاامپیکٹ بالکل اس کےالٹ ہے۔ آپ خودنوٹ کریں کہ اچھاگجرکانام لیتےہی ایسےلگتاہےجیسےکسی بدمعاش کاپتاپوچھ لیاہو۔ یہی اچھابعدمیں اتھراگجربن جاتاہے،جس پردرجنوں پنجابی فلمیں بناکراس برادری کوخراج تحسین پیش کیاجاتاہے۔ پنجابی فلموں کادورختم ہواتونصیبولال نےایک بارپھرگجروں کےنصیب جگادئیے۔۔ کسی سٹیج ڈرامےمیں جب ڈانسرمشہورگانےوےگجراوےپرپرفارم کرتی توہال میں موجودگجروں کوکنٹرول کرنامشکل ہوجاتا۔ ایک اورگاناجسےلیکرگجربرادری بہت حساس تھی یاشایداب بھی ہووہ بھی اللہ زندگی دےمیڈم نصیبولال کاہی گایاہواہے: جپھی اک واری کٹ کےجےپاویں گجرا،تینوں نشہ روےگاکئی سال گجرا ۔۔ 
 
اس گانےپرمجھےبس اتنااعتراض ہےکہ صرف گجرہی کیوں ۔۔ ایک آدھ جادوکی جپھی ادھربھی ہوجائےتوہم بھی تھوڑاٹن ٹناٹن ہولیں گے۔ یادرکھیں نشئی کی دعاسوٹےکی ہوا۔۔ 
 
یہی گانااگرشیخ برادری کیلئےگایاجائےتووہ اس طرح بن جائےگا: جپھی اک واری کٹ کےجےپاویں شیخا،تینوں نشہ روےگاکئی سال شیخا۔۔ ویسےمجھےیقین کہ شیخ اتنےکنجوس ہوتےہیں کہ جپھی بھی زورسےنہیں ڈالیں گےکہ کہیں ضرورت سےزیادہ جان نہ خرچ ہوجائے۔ 
 
اس گانےمیں آپ بھلےرانالگالیں ، ارائیں لگالیں یاپھرجاٹ ۔۔ جولوشےگجرلگانےسےآئیں گےوہ کسی اوربرادری کانام جوڑنےسےنہیں آئیں  گے۔ اس لئے ، اس لئے ۔۔ گجروں کی قدرکریں اوریادرکھیں جوقومیں اپنےگجروں کی قدرنہیں کرتیں وہ صفحہ ہستی سےمٹ جاتی ہیں ۔۔ پھرملیں گے، اللہ حافظ 
-------------
 
 

Muhammad Zaheer

The author is a journalist. He is currently working for a news channel.

Muhammad Zaheer مزید تحریریں

Muhammad Zaheer

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.