News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
274289
  • اموات 5842
  • سندھ 118311
  • پنجاب 92073
  • بلوچستان 11601
  • خیبرپختونخوا 33397
  • اسلام آباد 14884
  • گلگت بلتستان 1989
  • آزاد کشمیر 2034

 

طیارہ حادثہ : کیاسچ کبھی سامنےآئےگا ؟

طیارہ حادثہ : کیاسچ کبھی سامنےآئےگا ؟
اپ لوڈ :- منگل 26 مئی 2020
ٹوٹل ریڈز :- 79

مسافرطیاروں کےحادثوں کی تحقیقات میں مہارت رکھنےوالے11فرانسیسی ایکسپرٹس کی جانب سےپی آئی اےکی پروازپی کے8303 کےحادثےکی تحقیقات میں تعاون کےبعدیہ امیدپیداہوچلی ہےکہ شایداب سچ سامنےآجائے۔ 
 
فرانسیسی طیارہ سازکمپنی ائیربس سےتعلق رکھنےوالےیہ ماہرین منگل 26مئی کی صبح کراچی پہنچے۔ اس ٹیم کےارکان جائےحادثہ کادورہ کرکےوہاں سےضروری شواہداکٹھےکریں گے۔ اس کےعلاوہ یہ ٹیم طیارےکابلیک باکس اپنےساتھ فرانس لےجائےگی اوراسےڈی کوڈکرکےحادثےکی درست وجوہات پتاکرنےکی کوشش کرےگی ۔ 
 
فرانسیسی ٹیم اپنی فائنڈنگ سےحادثےکی تحقیق کرنےوالےپاکستانی ماہرین سےبھی شئیرکرےگی ۔ جہاں تک پاکستانی تحقیقاتی بورڈکاتعلق ہےتواس کی جانب سےاب تک جوخبرمیڈیاکی زینت بنی ہےاس کےمطابق بظاہریوں لگتاہےکہ جیسےحادثےکازیادہ ترملبہ شایدپائلٹ پرڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے۔ شایدیہی وجہ ہےکہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نےشہیدپائلٹ کےحوالےسےتمام ترتفصیلات طلب کی ہے۔ یہ جاننےکی کوشش بھی کی جارہی ہےکہ کیاپائلٹ روزےکی حالت میں تھےاوریہ بھی کہ کیاوہ تھکاوٹ کاشکارتونہیں تھے؟ کیپٹن سجادگل کی فلائنگ ہسٹری کوبھی کھنگالاجارہاہے۔ ایک خبرجومیڈیاکےذریعےسامنےآئی اس کےمطابق مبینہ طورپرپائلٹ نےائیرٹریفک کی جانب سےدی جانےوالی ہدایات کونظراندازکردیا۔ خبرکےمطابق کیپٹن سجاد گل کوٹریفک کنٹرولرکی جانب سےبلندی کم کرنےکیلئےتین بارکہاگیالیکن انہوں نےتینوں بارہدایات کونظراندازکردیا۔ اس طرح ایک خبریہ بھی ہےکہ جیسےائیرٹریفک کی جانب سےایمرجنسی لینڈنگ کی صورت میں طےشدہ ایس اوپیزپرعمل نہیں کیاگیااوران حالات میں پائلٹ جورہنمائی درکارتھی وہ انہیں نہیں دی گئی ۔ 
 
 دوسری جانب اپنےشہیدبیٹےپرلگنےوالےالزامات پران کےوالدگل محمدبھٹی سخت برہم ہیں اورانہوں نےپی آئی اےکی جانب سےکی جانےوالی تحقیقات پرعدم اعتمادکااظہارکردیاہے۔ 
 
 اللہ ہی جانتاہےکہ سچ کیاہےلیکن ایک بات ہم قدرےیقین سےکہہ سکتےہیں کہ فرانسیسی ٹیم کی آمدکےبعدسچ سامنےآنےکاامکان ضرورپیداہوگیاہے۔ یہ الگ بات کہ حکومت وہ سچ عوام کےسامنےلاتی ہےیانہیں ؟ 
 
یاد رہے کہ 22 مئی کو پی آئی اے کا لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ رن وے سے چند سیکنڈ کے فاصلے پر آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 97 افراد جاں بحق جب کہ دو افراد معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔ تباہ ہونےوالاطیارہ فرانسیسی کمپنی ائیربس کاتیارکردہ تھا۔۔
 

Muhammad Zaheer

The author is a journalist. He is currently working for a news channel.

Muhammad Zaheer مزید تحریریں

Muhammad Zaheer

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.