News Makers

تازہ ترین

مرادعلی شاہ : سندھ کاشہبازشریف

مرادعلی شاہ : سندھ کاشہبازشریف
اپ لوڈ :- ہفتہ 14 مارچ 2020
ٹوٹل ریڈز :- 137

 ویب ڈیسک ۔۔
 
یوں لگتاہےکہ جیسےپاکستان میں کوروناکےخلاف صرف ایک شخص اورصوبہ لڑائی کررہاہے،باقی یاتوبرےوقت کاانتظارکررہےہیں یاپھروہ کچھ کررہےہیں جواس صوبےکاسربراہ کررہاہے۔
 
 جی ہاں ۔۔ جس شخص کی طرف اشارہ کیاجارہاہےوہ کوئی اورنہیں بلکہ سندھ کےوزیراعلیٰ سید مرادعلی شاہ ہیں ۔ ایمانداری اورغیرجانبداری سےکوروناوائرس کےبعدپیداہونےوالےحالات کابغورجائزہ لیں توصاف دکھائی دیتاہےکہ اب تک کوروناوائرس کی روک تھام کیلئےسندھ حکومت کےاب تک کےاقدامات قابل تحسین اورلائق تقلیدہیں ۔ 
 
 
 یہ سندھ ہی ہےجس نےسب سےپہلےصوبائی تعلیمی اداروں میں وقت سےپہلےگرمیوں کی تعطیلات کااعلان کیا ۔۔
 
 یہ سندھ ہی ہےجس نےسب سےپہلےصوبےمیں میٹرک کےسالانہ امتحانات کومنسوخ کیا ۔ 
 
 یہ سندھ ہی ہےجس سب سےپہلےیہ اعلان کیاکہ کراچی میں پی ایس ایل میچزتماشائیوں کےبغیرکرائےجائیں گے ۔
 
 یہ سندھ ہی ہےجس نےسب سےپہلےصوبےکےتمام مدارس بندکرنےکافیصلہ کیا ۔
 
 یہ سندھ ہی ہےجس نےسب سےپہلےصوبےکی تمام درگاہوں کوبندکرنےکااعلان کیا ۔
 
 یہ سندھ ہی جس نےہرضلع میں قرنطینہ مراکزبنانےکااعلان کردیاہے۔
 
 
کراچی میں 120 بستروں اور 16 وینٹی لیٹرز  پر مشتمل اسپتال کو کورونا کے مریضوں کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔
 
کراچی کےجناح اسپتال میں کوروناوائرس کےمفت ٹیسٹ کئےجارہےہیں ۔
 
 یہ اوراسی طرح کےدیگراقدامات ہیں جووزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کےاحکامات پرانتہائی تیزی سےلئےجارہےہیں ۔ اس لئےتوکچھ لوگوں نےازراہ تفنن مرادعلی شاہ کوسندھ کاشہبازشریف قراردیاہے۔ 
-------------------
Murad Ali Shah nay federal govt ka pol khol kay rakh diya .. Ehm guftugu ..

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.