News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
251492
  • اموات 5264
  • سندھ 105533
  • پنجاب 87043
  • بلوچستان 11185
  • خیبرپختونخوا 30486
  • اسلام آباد 14023
  • گلگت بلتستان 1658
  • آزاد کشمیر 1564

 

ٹویٹرپرلڑکیوں کےہزاروں فالوورز، ماہرین ٹھرکالوجی نےسرجوڑلئے

ٹویٹرپرلڑکیوں کےہزاروں فالوورز، ماہرین ٹھرکالوجی نےسرجوڑلئے
اپ لوڈ :- بدھ 11 دسمبر 2019
ٹوٹل ریڈز :- 185

کون کہتاہےہمارےنوجوان تہذیب وتمدن اورشائستگی سےعاری ہیں ۔ میں چیلنج کرتاہوں آپ کسی پیاری سی لڑکی کی ڈی پی لگاکرایک عددٹویٹ کریں جس میں نوجوانوں سےپوچھیں کہ آج میں کیسی لگ رہی ہوں؟ آپ دیکھیں گےکہ اس ٹویٹ کےپوسٹ ہوتےہی جوابی ٹویٹس کی بھرمارہوجائےگی ۔ کوئی آپ کوچودھویں کےچاندسےتوکوئی پھوٹتی کونپلوں سےاورکوئی دلاجلاآپکواپنےخوابوں کی شہزادی قراردیتانظرآئےگا ۔ 
 
 اس کےعلاوہ بھی ایسےایسےشاعرانہ تبصرے،تشبیہات اوراستعارےپڑھنےکوملتےہیں کہ اچھاخاصاپڑھالکھاانسان بھی ان عاشق مزاج اوردل پھینک نوجوانوں کےباادب ہونےپردادددئیےبغیرنہیں رہ سکےگا ۔ ٹویٹرکےمحاذپرلڑکوں کاچیزہ لگانےوالی شرارتی لڑکیوں کی جانب سےعام طورپرکچھ اس قسم کےسوال پوچھےجاتےہیں :
 
 سارےکام چھوڑیں اوریہ بتائیں میں آج کیسی لگ رہی ہوں ؟
 
امی گھرپرنہیں ، ہےکوئی جوبھوکےکوکھاناکھلادے؟
 
سب سہیلیوں کی شادی ہوگئی ، میرےشہزادہ کب آئےگا؟ 
 
میں آپ کوکیسی لگتی ہوں ؟
 
آج میں آپ سےناراض ہوں ؟ وغیرہ وغیرہ 
 
لڑکےان سوالوں کےجواب عام طورپرکیسےدیتےہیں ، وہ بھی دیکھ لیجئے: 
 
آپ ہمیشہ طرح بہت پیاری لگ رہی ہیں ۔
 
ایڈریس بتائیں اپنےہاتھوں سےکھانابناکرکھلاوں گا ۔
 
دل کی آنکھوں سےدیکھیں شہزادہ آپ کووہیں ملےگا ۔
 
 کچھ لوگ روٹھ کربھی لگتےہیں کتنےپیارے ۔ وغیرہ وغیرہ 
 
 لڑکیوں کی اس قدرپزیرائی اورہزاروں کی تعدادمیں فالورزسےمتاثرہوکراگرکوئی لڑکااسی طرح کی کوئی ٹویٹ کردےتواس کی وہ درگت بنتی ہےکہ بیچارہ کانوں کوہاتھ لگاتاپھرتاہے ۔ فرض کریں کہ کوئی لڑکایہ پوچھ لےکہ آج میں کیسالگ رہاہوں توجواب کچھ اس طرح کےہوتےہیں :
 
 کیوں آج امی نےمیراچاندکہہ کرنہیں بلایا؟
 
بالکل میرےبڑےبھیاکی طرح لگ رہےہو۔
 
میرےبہت پیاراکہنےسےبھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔ وغیرہ وغیرہ 
 
تودوستودیکھاآپ نےکہ ٹویٹرکےمحاذپربےچارےلڑکےکس طرح صنفی امتیازکاشکارہورہےہیں ۔ آپ بھی اگرٹویٹرکےہزاروں   فالورزچاہتےہیں توکسی پیاری سی لڑکی کی ڈی لگالیں ۔۔ دیکھتےہی دیکھتےمقبولیت کی آسمان پرپہنچ جائیں گے۔ جانتےہیں ایساکیوں ہوتاہےکہ خواتین کودیکھتےہی ہم انہیں ہرجائزناجائزطریقےسےامپریس کرنےمیں لگ جاتےہیں ۔ معاف کیجئےگامیری ناقص رائےمیں اس کی سب سےبڑی اوراہم وجہ تووہی ہےجوہم سب جانتےہیں یعنی ٹھرکالوجی ۔ دوسری وجہ میں خودتلاش کررہاہوں ، ملتےہی آپ سب سےشئیرکروں گا ۔ تب تک اللہ حافظ ۔ 
 

 

Muhammad Zaheer

The author is a journalist. He is currently working for a news channel.

Muhammad Zaheer مزید تحریریں

Muhammad Zaheer

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.