News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
251492
  • اموات 5264
  • سندھ 105533
  • پنجاب 87043
  • بلوچستان 11185
  • خیبرپختونخوا 30486
  • اسلام آباد 14023
  • گلگت بلتستان 1658
  • آزاد کشمیر 1564

 

شہباز ۔۔۔ کیاہےتیری پرواز؟ کوئی بتلاوکہ ہم بتلائیں کیا ؟

شہباز ۔۔۔ کیاہےتیری پرواز؟ کوئی بتلاوکہ ہم بتلائیں کیا ؟
اپ لوڈ :- ہفتہ 04 دسمبر 2019 اپ ڈیٹ :- ہفتہ 07 دسمبر 2019
ٹوٹل ریڈز :- 238

 دوستو،مولانافضل الرحمان دھرنےکےباعث حالات کواس فیصلہ کن نہج پرلےآئےہیں جہاں پاکستان کی سیاسی وجمہوری قوتوں کوطےکرناہےکہ ملک انہوں نےچلاناہےیااسٹیبلشمنٹ نے؟اسٹیبلشمنٹ یادوسرےلفظوں میں پاک فوج کی قربانیوں سےکسی کوانکارنہیں ۔ شہداہمارےلئےہیرواوررول ماڈل کادرجہ رکھتےہیں، اعتراض توبس پرویزمشرف جیسےان مٹھی بھرعناصرپرہےجواپنےحقیقی فرائض منصبی کوچھوڑکرسیاسی معاملات میں ٹانگ اڑاتےہیں اورکچھ عرصےبعدملکی سیاست ومعیشت کابیڑاغرق کرکےکمردردکےبہانےبیرون ملک فرارہوجاتےہیں ۔ 
 
جمہوری قوتوں اوراسٹیبلشمنٹ کےدرمیان جاری کشمکش کےنتیجےمیں پےدرپےشکستیں کھانےکےبعدنوازشریف کاووٹ کوعزت دوکامقبول عام بیانیہ سامنےآیا۔ نوازشریف کےاسی بیانئےکولیکرچلتےہوئےمولانافضل الرحمان نےاسلام آبادمیں میلہ توسجالیاہےلیکن اس بڑےشومنطقی انجام تک پہنچانےکیلئےبڑی جماعتوں کی جس اخلاقی وسیاسی حمایت کی ضرورت ہے،وہ ہمیں کہیں دکھائی نہیں دیتی ۔ پیپلزپارٹی کےاپنےمسائل ہوسکتےہیں لیکن نوازشریف کی ن لیگ جواسی بیانئےکی دعویدارتھی آج شہبازشریف کی چھترچھایہ میں اس حوالےسےتذبذب کاشکاردکھائی دیتی ہے۔
 
 سویلین بالادستی کی جنگ میں بری طرح گھائل نوازشریف توہسپتال میں بسترعلالت پرپڑےہیں جبکہ پارٹی میں ان کےجانشین ان کےسگےبھائی شہبازشریف بظاہراس بیانئےکولیکرآگےچلتےنظرنہیں آتے۔ اب تونوبت یہاں تک آن پہنچی ہےکہ لوگ ایک دوسرےسےپوچھتےہیں کیاشہبازشریف عمران خان سےملےہوئےہیں ؟ اگرایسانہیں توپھرمفاہمانہ پالیسی چہ معنی دارد؟ مفاہمانہ پالیسی کےباجوداگرنوازشریف حددرجہ بیماراورن لیگ کی ساری قیادت گرفتارہےتوکیافائدہ ایسی مفاہمانہ پالیسی کا؟ 
 
چلیں دوسروں کےساتھ شہبازشریف کےروئیےکوذرادیرکوایک طرف رکھیں ، خوداپنی پارٹی اورپارٹی کےوفادارکارکنوں سےان کارویہ کیساہے،ایک نظرخودملاحظہ کرلیں ۔ 
 
دھرنےمیں ایک تقریرجھاڑنےکےبعدمسلسل غائب ہیں اورآزادی مارچ کےشرکاکےساتھ موجودن لیگ کےکارکنوں میں دن بدن بددلی اورمایوسی بڑھتی جارہی ہے۔ 
 
دن میں دو دوبارہسپتال جاکرنوازشریف سےملتےہیں اورملنےکےبعدچپکےسےکھسک جاتےہیں ۔ ایک باربھی ہسپتال کےباہردن رات نوازشریف کی صحت یابی کیلئےدعاگوکارکنوں سےہاتھ ملانےتک کی توفیق نہیں ہوئی ۔ ایک بارنوازشریف کی صحت کولیکرفکرمندکارکنوں کوان کےقائدکےبارےمیں نہیں بتاتے۔ 
 
 
 
 واقفان حال تویہ تک کہہ رہےہیں کہ یہ شہبازشریف ہی ہیں جنہوں نےمولانافضل الرحمان ، وزیراعظم آزاد کشمیر، محمدزبیراورثنااللہ زہری سمیت دیگرپارٹی رہنمائوں کوجان بوجھ کرنوازشریف سےملنےسےروکا۔ نوازشریف کاایک بیان تک باہرنہیں آنےدیتے،تاکہ اسٹیبلشمنٹ کومثبت پیغام دیاجاسکے۔ 
 
آخرمیں ایک دوباتیں نوازشریف کےبارےمیں ۔ یقیناً وہ سخت بیمارہیں ، اللہ تعالیٰ انہیں عافیت والی صحت عطافرمائے،لیکن بیماری کےباجودالحمدللہ میاں صاحب ہوش وہواس میں توہونگے۔ وہ چاہیں توایک آدھ بیان دیکرکارکنوں میں نئی روح پھونک سکتےہیں وگرنہ کل کلاں ان کی اس پراسرارخاموشی پربھی سوالات اٹھیں گے۔ لیکن نوازشریف کےبارےمیں ہم اس خوش گمانی کاشکارہوسکتےہیں کہ  خاموشی ان کی حکمت عملی بھی ہوسکتی ہےکیونکہ ایساممکن نہیں کہ اتناکچھ کرنےکےبعدوہ اپنابیانیہ بدل لیں ۔ ویسےبھی نوازشریف عصرکےوقت روزہ توڑنےکی غلطی ہرگزنہیں کرینگےلیکن لوگوں کویہ بات کون سمجھائے؟  
 

Muhammad Zaheer

The author is a journalist. He is currently working for a news channel.

Muhammad Zaheer مزید تحریریں

Muhammad Zaheer

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.